اسلام آباد (این این آئی)پاکستان میں کورونا وائرس کی چوتھی لہر کی شدت کم ہونے لگی ، مزید 18افراد چل بسے ،689نئے کیسز رپورٹ ہوئے ،ملک کورونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں 33 ویں نمبر پر آ گیا، کورونا وائرس کی شرح ڈیڑھ فیصد کے قریب آ گئی۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 689 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 18 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، اس کے مزید 1 ہزار 180 مریض شفایاب ہو گئے، مثبت کیسز کی شرح 1 اعشاریہ 62 فیصد ہو گئی۔پاکستان بھر میں کورونا وائرس کے اب تک 28 ہزار 152 مریض انتقال کر چکے ہیں اس موذی وائرس کے کْل مریضوں کی تعداد 12 لاکھ 59 ہزار 648 ہو چکی ہے۔ملک بھر میں ہسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز، وینٹی لیٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے 41 ہزار 754 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 2 ہزار 280 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، 11 لاکھ 89 ہزار 742 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے مزید 42 ہزار 476 ٹیسٹ کیئے گئے، اب تک کْل 1 کروڑ 99 لاکھ 53 ہزار 497 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔پاکستان بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 9 لاکھ 41 ہزار 911 افراد کو کورونا وائرس کی ویکسین دی گئی، اب تک کْل 9 کروڑ 25 لاکھ 97 ہزار 193 کورونا ویکسین کی خوراکیں دی جا چکی ہیں جبکہ 3 کروڑ 42 لاکھ 99 ہزار 139 افراد کی مکمل ویکسینیشن ہو چکی ہے۔سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد دیگر صوبوں سے زیادہ 4 لاکھ 63 ہزار 167 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے کْل اموات 7 ہزار 502 ہو گئیں۔پنجاب میں کورونا وائرس کے اب تک 4 لاکھ 36 ہزار 442 مریض رپورٹ ہوئے ہیں، جبکہ یہاں کْل ہلاکتیں دیگر صوبوں سے زیادہ ہیں جو 12 ہزار 792 ہو چکی ہیں۔خیبر پختون خوا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 76 ہزار 48 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے یہاں کْل اموات 5 ہزار 650 ہو گئیں۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 1 لاکھ 6 ہزار 201 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں، اب تک یہاں کْل 933 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔آزاد جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے اب تک 34 ہزار 354 مریض رپورٹ ہوئے ہیں، اس کے باعث اب تک یہاں کْل 739 مریض وفات پا چکے ہیں۔کورونا وائرس کے بلوچستان میں 33 ہزار 83 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 350 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔گِلگت بلتستان میں 10 ہزار 353 کورونا وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں ،اس سے اب تک 186 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...