اسلام آباد (این این آئی)اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے فاٹا ترقیاتی کمیٹی کیلئے قائم ورکنگ گروپس کے کنوئیر نے ملاقات کی ۔ جاری اعلامیہ کے مطابق اسپیکر قومی اسد قیصر کی زیر صدارت سابق فاٹا سے متعلق اہم مشاورتی اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزیر مذہبی امور نورالحق قادری، وزیراعظم کے معاون خصوصی ارباب شہزاد شریک ہوئے۔کمیٹی کے ارکان نے اسپیکر قومی اسمبلی کو فاٹا کے لیے قائم ورکنگ گروپس کی کارکردگی سے آگاہ کیا قبائلی اضلاع کو دیگر اضلاع کے برابر لانے کے لیے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ اعلامیہ کے مطابق سابق فاٹا کی ترقی کیلئے آئندہ کے لائحہ عمل پر غور کیا گیا اسپیکر قومی اسمبلی نے کمیٹی کو این ایف سی ایوارڈ سمیت دیگر مسائل کے حل کیلئے وزراء اعلیٰ سے رابطے کی ہدایت کی۔اسد قیصر نے کہاکہ سابق فاٹا کے مسائل کو حل کرنے کے لیے صوبائی حکومتوں سے رابطہ کریں۔ اسد قیصر نے کہاکہ سابق فاٹا کی سیاسی قیادت اور عمائدین سے مشاورت میں انہوں نے تجاویز دی ہیں، ورکنگ گروپ جلد پنجاب، سندھ، بلوچستان اور خیبرپختونخوا کے وزرائے اعلیٰ اور گورنرز سے ملاقاتیں کرے گا۔اسدقیصر نے کہاکہ اپنے قبائلی بھائیو سے کیے گئے وعدوں کو پورا کرنے کے لیے کوشش کر رہے ہیں،سابق فاٹا کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی ضرورت ہے۔ اسد قیصر نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان سابق فاٹا کے مسائل کو جلد از جلد حل کرنے کے خواہشمند ہیں۔افغانستان کی موجودہ صورتحال پر صادق خان نے اجلاس میں شرکت شرکاء بریف کیا۔ صادق خان نے کہاکہ افغانستان میں انسانی بنیادوں پر پاکستان کی عوام اور حکومت کو افغان عوام کی خدمت کرنے کی ضرورت ہے۔ اسد قیصر نے کہاکہ افغانستان میں پائیدار امن کے قیام تک حکومت پاکستان کا کردار انتہائی ذمہ دارانہ ہے، سابق فاٹا سے متعلق آئند کا لائحہ عمل کو جلد از جلد حتمی شکل دے کی ضرورت ہے، سابق فاٹا کی عوام سے فاٹا انضمام کے وقت کیے گئے وعدوں پر عمل درآمد ناگزیر ہے
مقبول خبریں
اعزاز پوری قوم، افواجِ پاکستان، خاص کر سول اور ملٹری شہداء اور غازیوں کے...
راولپنڈی(این این آئی)فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر نے کہاہے کہ فیلڈ مارشل کا اعزاز ملنے پر اللّٰہ تعالیٰ کا شکر گزار ہوں ،اعزاز...
وفاقی کابینہ نے جنرل سید عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی...
اسلام آباد (این این آئی)حکومت پاکستان نے معرکہ حق، آپریشن بنیان مرصوص کی اعلیٰ حکمتِ عملی اور دلیرانہ قیادت کی بنیاد پر ملک کی...
اسحٰق ڈار کا پاکستان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی حمایت پر چین سے...
بیجنگ /اسلام آباد(این این آئی)بیجنگ میں موجود پاکستان کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحٰق ڈار نے پاکستان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت...
پاک فوج کے آپریشن ” بنیان مرصوص” کی کامیابی سے پوری دنیا میں پاکستان...
کھاریاں (این این آئی) پاک فوج کے آپریشن " بنیان مرصوص" کی کامیابی سے پوری دنیا میں پاکستان اور امت مسلمہ کو بھی تقویت...
اسحاق ڈار کی چینی وزیر سے ملاقات، اسٹریٹجک تعاون مضبوط بنانے پر اتفاق
بیجنگ(این این آئی) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے بیجنگ میں چینی کمیونسٹ پارٹی کے وزیر لیو جیان چاؤ سے ملاقات کی...