ندایاسر نے ڈاکٹرقدیر ،عمرشریف کے انتقال کے سوگ میں سالگرہ کی تقریب منسوخ کر دی

0
215

لاہور( این این آئی)اداکارہ و میزبان ندا یاسر نے اپنی سالگرہ کی تقریب منسوخ کردی ۔ ندا یاسر کا کہنا ہے کہ میں 12اکتوبر کو اپنی سالگرہ مناتی ہوںلیکن اس سال اکتوبر میں محسن پاکستان ڈاکٹرعبد القدیر خان اور لیجنڈ اداکار عمر شریف کی رحلت کی وجہ سے خوشی منانے کو دل نہیں چاہا اور تقریب کو منسوخ کر دیا ۔انہوںنے کہا کہ یہ پہلا موقع ہے کہ میںاپنی سالگرہ نہیں منا رہی لیکن مجھے اس کا کوئی افسوس نہیں ہے۔