کراچی(این این آئی) ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس نے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے کروڑوں روپے مالیت ہیروئن کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی۔ذرائع کے مطابق کراچی ایئرپورٹ پر سیکورٹی فورس نے پر بڑی کاروائی کروڑوں روپے مالیت کی ہیروئن اسمگلنگ کی کوشش ناکام بناکر مسافر کو گرفتار کرلیا۔رپورٹ کے مطابق امارات ائیر لائن کی پرواز ذریعے دبئی جانے والے مسافر نے جوتوں میں 1560 گرام ہیروئن چھپائی ہوئی تھی۔ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس نے مسافر کو گرفتار کیا، جس کی شناخت سجاد حسین کے نام سے ہوئی ہے۔اے ایس ایف کے عملے نے بتایا کہ مسافر جوتوں میں بہت مہارت کے ساتھ منشیات لے جانے کی کوشش کررہا تھا مگر عملے نے کمال مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے اسے روکا اور جوتوں کو مشکوک قرار دیا۔مسافر کو روکے جانے پر جب اس کے جوتے تلاش کیے گئے تو ان میں 1560 گرام ہیروئن موجود تھی، جس کی مالیت ڈیڑھ کروڑ روپے کے قریب بنتی ہے۔ بعد ازاں کسٹمز نے ملزم کو برآمد شدہ ہیروئن سمیت مزید کارروائی کے لئے تحویل میں لے لیا۔
مقبول خبریں
متفقہ آئین کا تمام تر کریڈٹ شہید ذوالفقار علی بھٹو اور ان کے رفقاء...
اسلام آباد(این این آئی)چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے یوم دستو ر کے حوالے سے اپنے پیغام میں قوم کو مبارکباد دی ہے...
غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کے انخلا کی مدت میں توسیع نہیں ہوگی، طلال...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر مملکت برائے داخلہ سینیٹر طلال چوہدری نے کہا ہے کہ غیرقانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کے انخلا...
ٹیم میں واپسی کو ثقلین مشتاق سے جوڑا جاتا ہے تو دکھ ہوتا ہے،...
لاہور(این این آئی)ٹی 20 میں پاکستان ٹیم کے نائب کپتان شاداب خان نے ٹیم میں واپسی پر سُسر ثقلین مشتاق کے کردار کے...
ریسلر جان سینا نے بھارتی بیٹر ویرات کوہلی کی تصویر شیئر کرکے مداحوں کو...
نئی دہلی (این این آئی)ورلڈ ریسلنگ انٹرٹینمنٹ سے منسلک مشہور زمانہ ریسلر جان سینا نے بھارتی بیٹر ویرات کوہلی کی تصویر شیئر کرکے مداحوں...
اسلام آباد،وزیراعظم شہباز شریف 2 روزہ دورے پر بیلاروس چلے گئے
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف دو روزہ دورے پر بیلاروس چلے گئے، وہ بیلاروس کے صدر کی دعوت پر سرکاری دورہ...