نئی دلی(این این آئی)انڈین نیشنل کانگریس نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی پرکڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں بھارت کی سرحدوںکی جغرافیائی سا لمیت سے کہیں زیادہ اپنی ”مصنوعی شبیہ ”کی فکر ہے ۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق کانگریس کے رہنماء راہل گاندھی نے مودی پر طنز کرتے ہوئے کہاکہ وہ چین کواپنی ‘سرخ آنکھیں’ کیوں نہیں دکھاتے۔انہوںنے ایک ٹویٹ میں کہاکہ چین اور بھارت کے درمیان کمانڈر کی سطح کے مذاکرات کے 13ویں دور کے بعد بھی چین پیچھے ہٹنے کو تیار نہیں تو آپ چین کو اپنی سرخ آنکھیںکیوں نہیں دکھاتے؟ کانگریس پارٹی کے ترجمان نے بھی ایک پریس کانفرنس میں کہاہے کہ بھارت جیسے ملک کا وزیر اعظم ایک کمزور شخص ہے جو چین کا نام لینے کو بھی تیار نہیں۔انہوں نے نئی دلی میں میڈیا کو بتایاکہ مودی کو بھارت کی سرحدوں کی جغرافیائی سالمیت سے کہیں زیادہ اپنی مصنوعی شبیہ کی فکر ہے جو انہوں نے اپنے بارے میں بنائی ہے ۔
مقبول خبریں
عمران خان نے اسٹیبلشمنٹ سے بات کا کسی کو کوئی ٹاسک نہیں دیا’ شیخ...
اسلام آباد(این این آئی)پی ٹی آئی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ملا جلا رجحان، 38 پوائنٹس کا اضافہ
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں عید کی چھٹیوں کے بعد جمعرات کوتعطیلات کے بعد پہلے کاروباری دن ملا جلا رجحان دکھائی دے...
حماد اظہر نے پی ٹی آئی میں تمام عہدوں سے استعفیٰ دے دیا
لاہور(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے سیکریٹری جنرل اور قائم مقام صدر حماد اظہر نے پارٹی عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ حماد...
آئی ایم ایف ٹیم بجٹ کی تیاری کیلئے آج سے پاکستان کا دورہ کریگی
اسلام آباد(این این آئی) آئی ایم ایف کی ٹیم آئندہ مالی سال کے بجٹ کی تیاری کے سلسلے میں کل 4 اپریل سے پاکستان...
ممتاز صحافی، میڈیا ایڈوائزر اور سوشل ورکر سید مدثر خوشنود کی صحافتی اور سماجی...
دبئی(این این آئی) متحدہ عرب امارات کے معروف تجارتی ادارے این ایف ایل گروپ کی جانب سے ممتاز صحافی، میڈیا ایڈوائزر اور سوشل ورکر...