سرینگر(این این آئی) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے کشمیریوں کی اپنے ناقابل تنسیخ حق ، حق خودارادیت کے حصول کی منصفانہ جدوجہد کو کمزور کرنے کیلئے مودی کی فسطائی بھارتی حکومت کی سازشوں کے خلاف احتجاج کیلئے 15 اکتوبر بروزجمعہ کو مکمل ہڑتال کی اپنی اپیل دوہرائی ہے ۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان نے سرینگر میں جاری ایک بیان میںکشمیری عوام سے کہاہے کہ وہ اپنے شہری حقوق پر قدغن کیلئے کالے قوانین کے نفاذ ، مسلمان ملازمین کی انکی ملازمتوں سے جبری برطرفی اور کشمیری نوجوانوں اور طلباء کی بڑے پیمانے پر گرفتاریوں کے خلاف احتجاج کیلئے جمعہ کو مکمل ہڑتال کریں۔ انہوںنے افسوس ظاہر کیاکہ مودی کی فسطائی حکومت نے کشمیریوں کے جذبہ حریت کوکمزور کرنے کیلئے ان کیخلاف اعلان جنگ کر رکھاہے ۔ انہوںنے ملازمین ، تاجروں، طلباء ، محنت کشوں، صحافیوں، وکلاء اور حریت کارکنوں سمیت تمام شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے کشمیریوں کے خلاف قابض انتظامیہ کی طرف سے جاری کریک ڈائونز اور غیر قانونی طورپر نظربند کشمیریوں کے خلاف انتقامی کارروائیوں کی مذمت کی۔ حریت ترجمان نے مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی ریاستی دہشت گردی میں اضافے پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ انسانی تاریخ میں کسی بھی مزاحمتی تحریک کواس طرح کے غیر انسانی اور وحشیانہ پالیسی کا سامنا نہیں کرنا پڑا ہے جس کاآزادی کشمیری عوام کو سامنا ہے ۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...