لاہور(این این آئی)شوبزکوخیر بادکہہ کرفلاحی سرگرمیاں کرنے والی رابی پیرزادہ بہاولپور کے مظلوم خاندان کی آوازبن گئیں، اداکارہ نے وزیراعظم عمران خان،وزیراعلیٰ عثمان بزداراور آئی جی پنجاب رائو سردار علی خان سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ پولیس ظالموں کے ساتھ مل گئی ہے ،مظلوم خاندان کی بیٹی کو تلاش کرکے دیا جائے،ایسی نوبت کیوں آئے کہ لوگ بیٹیاںپیدا نہ ہونے کی دعائیں مانگیں۔مظلوم خاندان کی روداد پر مبنی ویڈیوسوشل میڈیا پر جاری کرتے ہوئے رابی پیرزادہ نے کہا کہ یہ خاندان بہاولپورسے میرے پاس آیاہے اوراس نے اپنے ساتھ ہونے والے ظلم کی کہانی بیان کی ہے ۔رابی پیرزادہ نے کہاکہ تھانہ صدربہاولپور کی پولیس نے مقدمے کے اندراج کے لئے 60ہزار روپے لئے اوراب الٹا متاثرہ خاندان کو ہراساںکیا جارہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سناجا سکتاہے کہ ماں اور باپ کس طرح رورو کر دوہائیاں دے رہے ہیں اور باپ کہہ رہا ہے کہ اگر ریاست مدینہ میںیہ ظلم ہوناہے تو خدا کی ذات کسی کو بیٹیاں نہ دے ۔ رابی پیرزادہ نے کہا کہ میری وزیر اعظم عمران خان،وزیر اعلیٰ سردار عثمان بزداراور آئی جی پنجاب رائو سردارعلی خان سے اپیل ہے کہ اس کا نوٹس لیا جائے اورغریب خاندان کی چار ماہ سے لاپتہ بیٹی کو بازیاب کر اکے دیا جائے۔
مقبول خبریں
اسد قیصر کی ضمانت منسوخی کی اپیل واپس لینے پر خارج
اسلام آباد(این این آئی)سپریم کورٹ نے اسد قیصر کی ضمانت منسوخی کی اپیل واپس لینے کی بنیاد پر خارج کر دی۔عدالتِ عظمیٰ میں رہنما...
سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں مزید 2 ججز شامل کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں مزید 2 ججز شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں چیف...
کراچی حیدرآباد موٹر وے نئے راستے پر بنائی جائے گی، احسن اقبال
کراچی (این این آئی)وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ حیدرآباد سکھر ہائی وے پر کام رواں سال شروع ہوگا، تین سال میں...
جنگلات اراضی کیس،سپریم کورٹ نے تمام صوبوں ، وفاقی حکومت سے تفصیلی رپورٹ طلب...
اسلام آباد(این این آئی)سپریم کورٹ نے جنگلات اراضی کیس میں تمام صوبوں اور وفاقی حکومت سے تفصیلی رپورٹس طلب کرلیں۔پیرکوسپریم کورٹ میں جنگلات اراضی...
جنہوں نے 9 مئی واقعات کیے وہ قیمت ادا کر رہے ، حکومت کمپرومائز...
لندن(این این آئی)نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحق ڈار نے کہاہے کہ جن لوگوں نے 9 مئی کے واقعات کیے وہ اس کی قیمت...