ریاض (این این آئی)کرونا وائرس کی عالمی وبا کی وجہ سے المسجد الحرام میں 210 دنوں بعد پہلی نماز جمعہ ادا کی گئی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جنرل پریزیڈنسی برائے انتطامی امور الحرمین الشریفین نے جمعہ کو علی الصبح مسجد حرام کے 11 دروازے نمازیوں کے استقبال کی خاطر کھول دیے تاکہ فرزندان توحید عالمی وبا کے جلو میں پہلی نماز جمعہ ادا کر سکیں۔عرب ٹی وی کے مطابق اس موقع پر سخت احتیاطی تدابیر اختیار کی گئیں۔ مسجد حرام میں خطبہ جمعہ ایک ہی وقت میں اردو سمیت دنیا کی پانچ زبانوں میں نشر کیا گیا۔ اس مقصد کے لیے جنرل پریزیڈنسی کے ڈیجیٹل پلیٹ فارمز اور ریڈیوز کی پانچ مختلف فریکونسیز استعمال کی گئیں۔جنرل پریزیڈنسی کی ایجنسی فار ٹیکنیکل سروسز کی عمومی انتظامیہ نے نمازیوں کے استقبال کی خاطر گیارہ دروازوں پر کم سے کم ایک سو افراد پر مشتمل نگران عملہ متعین کر رکھا تھا جو نمازیوں کی کرونا پروٹوکولز کی روشنی میں رہنمائی کا فریضہ سرانجام دے رہا تھا
مقبول خبریں
وزیراعظم کا صدر آصف زرداری سے ٹیلیفونک رابطہ، خیریت دریافت کی
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے صدر مملکت آصف علی زرداری سے ٹیلی فونک رابطہ کر کے خیریت دریافت کی ہے۔ جاری بیان...
وزیراعظم کا شہید ذوالفقارعلی بھٹو کو خراج عقیدت
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے شہید ذوالفقار علی بھٹو کو ان کی 46 ویں برسی پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے...
چیئرمین سینیٹ کا ذوالفقار علی بھٹو کی برسی پر خراجِ عقیدت
اسلام آباد(این این آئی)چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے پاکستان کے عظیم عوامی رہنما، بانی جمہوریت اور عوام کے حقوق کے محافظ شہید...
وزیراعظم کی رمضان ریلیف پیکیج ماڈل کو دیگر سرکاری سکیموں میں اپنانے کی ہدایت
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے رمضان ریلیف پیکیج کیلئے استعمال ہونیوالے ادائیگی کے طریقہ کار کو دیگر سرکاری سکیموں میں بھی اختیار...
ٹک ٹاک پر معاہدے کے بہت قریب ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ
واشنگٹن (این این آئی )امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ٹک ٹاک پر معاہدے کے بہت قریب ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی...