امریکا کی ترکی کوایس 400دفاعی نظام کےتجربات پرسنگین نتائج کی وارننگ

0
291

واشنگٹن(این این آئی)امریکی محکمہ دفاع پینٹاگان نے ترکی کو خبردار کیا ہے کہ اس نے روسی ساختہ ایس 400نظام کے تجربات کیے تو کیے اس کے نتیجے میں امریکا اور ترکی کے درمیان تعلقات خراب ہوسکتے ہیں۔ ترکی امریکا کا اتحادی ہے۔ اگرترکی ہمارے ساتھ ایک اتحادی کی حیثیت سے ذمہ داریوں کی تعمیل نہیں کرتا تو اس سے سیکیورٹی تعلقات بھی خطرے میں پڑسکتے ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی محکمہ دفاع نے ایک بیان میں کہا کہ ہم اپنی پوزیشن میں واضح اور ثابت قدم ہیں۔ ترکی ایس 400نظام کے ٹیسٹ کا عمل امریکا اور نیٹو کے اتحادی کے طور پر ترکی کی ذمہ داریوں سے متصادم ہے۔ ہم ترکی کے اس سسٹم کی جانچ پر اعتراض کرتے ہیں، جس سے ہمارے سیکیورٹی تعلقات پرسنگین نتائج مرتب ہوسکتے ہیں اور خطرات بڑھ سکتے ہیں