واشنگٹن(این این آئی )امریکی محکمہ خارجہ کے ایک سئینر عہدیدار نے انکشاف کیا ہے کہ وزارت خارجہ رواں سال کے اختتام سے قبل افغانستان سے باقاعدہ انخلا کی پروازیں دوبارہ شروع کرنے کا ارادہ رکھتا ہے تاکہ امریکی شہریوں ، رہائشیوں اور کچھ ویزا درخواست گزاروں کو ملک چھوڑنے میں مدد مل سکے۔ انخلا کے عمل میں ہونے والی کوششوں کے لیے طالبان اور دیگر حکومتوں کے ساتھ ہم آہنگی کی ضرورت ہوگی۔امریکی خبررساں ادارے کے مطابق عہدیدار نے کہا کہ محکمہ خارجہ نے ابھی تک انخلا کیلیے پروازوں کی بحالی کی کوئی تاریخ طے نہیں کی ہے کیونکہ یہ آج بھی پڑوسی ممالک کے ساتھ انتظامات کے ذریعے کام کر رہا ہے۔انہوں نے وضاحت کی کہ امریکا جن مسائل پر کام کیا جا رہا ہے ان میں مسافروں کے لیے دستاویزات ، دوسرے ممالک سے پرواز کرنے کی اجازت اور طالبان اور غیر ملکی حکومتوں کے ساتھ طریقہ کار شامل ہیں۔اسی تناظر میں اخبار نے محکمہ خارجہ کے ایک دوسرے سینئر عہدیدار کے حوالے سے بتایا کہ امریکا نے چارٹر پروازوں کو تیز کرنے کے لیے کام کیا ہے۔31 اگست کے بعد 200 سے زائد امریکی شہری اور مقامی افغان چارٹر پروازوں سے افغانستان چھوڑ چکے ہیں۔عہدیدار نے مزید کہا کہ ہمارا ہدف جاری چارٹر پروازوں کی رفتار کو تیز کرنا ہے۔ ہم ایسا کرنے کے لیے اپنے شراکت داروں کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں۔عہدیدار نے یہ بھی بتایا کہ محکمہ خارجہ ہر ہفتے کئی پروازیں چلانے کا ارادہ رکھتا ہے۔انہوں نے وضاحت کی کہ جب تک ہوائی اڈے کو دوبارہ نہیں کھولا جاتا ، چارٹر پروازوں سے کام چلانا پڑ سکتا ہے کیونکہ عام ایئر لائنز کو مطلوبہ انشورنس پریمیم ادا کرنا بہت مشکل ہو گا۔
مقبول خبریں
عمران خان نے اسٹیبلشمنٹ سے بات کا کسی کو کوئی ٹاسک نہیں دیا’ شیخ...
اسلام آباد(این این آئی)پی ٹی آئی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ملا جلا رجحان، 38 پوائنٹس کا اضافہ
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں عید کی چھٹیوں کے بعد جمعرات کوتعطیلات کے بعد پہلے کاروباری دن ملا جلا رجحان دکھائی دے...
حماد اظہر نے پی ٹی آئی میں تمام عہدوں سے استعفیٰ دے دیا
لاہور(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے سیکریٹری جنرل اور قائم مقام صدر حماد اظہر نے پارٹی عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ حماد...
آئی ایم ایف ٹیم بجٹ کی تیاری کیلئے آج سے پاکستان کا دورہ کریگی
اسلام آباد(این این آئی) آئی ایم ایف کی ٹیم آئندہ مالی سال کے بجٹ کی تیاری کے سلسلے میں کل 4 اپریل سے پاکستان...
ممتاز صحافی، میڈیا ایڈوائزر اور سوشل ورکر سید مدثر خوشنود کی صحافتی اور سماجی...
دبئی(این این آئی) متحدہ عرب امارات کے معروف تجارتی ادارے این ایف ایل گروپ کی جانب سے ممتاز صحافی، میڈیا ایڈوائزر اور سوشل ورکر...