ممبئی(این این آئی) بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کی گزشتہ روز بھی ضمانت نہ ہوسکی جس کے بعد انہیں جیل منتقل کردیا گیا۔بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کی گزشتہ روز بھی ضمانت نہ ہوسکی۔ ممبئی کروز ڈرگز کیس میں عدالت نے دلائل سننے کے بعد آریان کی ضمانت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا ہے۔ جس کے بعد آریان خان کو ممبئی کی سینٹرل جیل جسے آرتھر روڈ جیل بھی کہا جاتا ہے منتقل کردیا گیا ہے جہاں وہ 20 اکتوبر تک یعنی مزید 6 دن رہیں گے۔جیل ذرائع کے مطابق آریان خان جیل میں پریشان، تناؤ اور بے آرامی کا شکار نظر آتے ہیں۔ ممبئی کروز ڈرگز کیس کے تمام ملزمان کو سیکیورٹی خدشات کی وجوہات کی بنا پردوسرے قیدیوں سے الگ بیرک میں رکھا گیا ہے۔کووڈپروٹوکول کے مطابق ڈرگز کیس کے تمام ملزمان کو بدھ تک قرنطینہ سیل میں رکھا گیا تھا۔ لیکن اب ان کا قرنطینہ کا وقت ختم ہوچکا ہے اور آریان سمیت تمام ملزمان کے کووڈ ٹیسٹ منفی آنے کے بعد انہیں عام بیرکوں میں منتقل کردیا گیا ہے۔ جیل منتقلی کے بعد آریان خان کو قیدی نمبر ”N956 ” الاٹ کردیا گیا ہے۔جیل کے اندرونی ذرائع کے مطابق آریان خان جیل کا عام کھانا کھارہے ہیں لیکن اسے پسند نہیں کررہے تاہم انہیں باہرکا کھانا کھانے کی اجازت نہیں ہے۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...