واشنگٹن(این این آئی)سابق امریکی صدر بِل کلنٹن کے خون میں انفیکشن کے باعث طبیعت بگڑ گئی جس کے بعد انہیں کیلیفورنیا کے ایک اسپتال کے انتہائی نگہداشت یونٹ میں داخل کردیا گیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق یونیورسٹی آف کیلیفورنیا کے ارون میڈیکل سینٹر میں زیر علاج سابق صدر کا علاج کرنے والے ڈاکٹر کا کہنا تھا کہ 75 سالہ کلنٹن انتہائی نگہداشت کے یونٹ میں تھے، انہیں بنیادی طور پر پرائیویسی دینے کے لیے آئی سی یو میں رکھا گیا ۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق صدر کی ناساز طبیعت کا تعلق امراضِ قلب یا کورونا سے متعلق نہیں ۔بِل کلنٹن کے ترجمان اینجل یورینا نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا کہ وہ بہتر حالت میں ہیں ، اور ڈاکٹروں ، نرسوں اور عملے کے ناقابل یقین حد تک شکر گزار ہیں جو انہیں بہترین دیکھ بھال فراہم کر رہے ہیں۔
مقبول خبریں
پہلی ملاقات میں ہی ماہین سے شادی کا فیصلہ کر لیا تھا، شہریار منور
لاہور(این این آئی)پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار شہریار منور نے کہا ہے کہ وہ پہلی ملاقات میں ہی سمجھ گئے تھے ماہین ہی...
بھارت کے لیجنڈری اداکار منوج کمارجمعہ کی صبح چل بسے
ممبئی (این این آئی)بالی ووڈ انڈسٹری کے ماضی کے معروف اداکار منوج کمار 87سال کی عمر میں جمعہ کی صبح انتقال کر گئے۔بھارتی میڈیا...
عمران خان نے اسٹیبلشمنٹ سے بات کا کسی کو کوئی ٹاسک نہیں دیا’ شیخ...
اسلام آباد(این این آئی)پی ٹی آئی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ملا جلا رجحان، 38 پوائنٹس کا اضافہ
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں عید کی چھٹیوں کے بعد جمعرات کوتعطیلات کے بعد پہلے کاروباری دن ملا جلا رجحان دکھائی دے...
حماد اظہر نے پی ٹی آئی میں تمام عہدوں سے استعفیٰ دے دیا
لاہور(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے سیکریٹری جنرل اور قائم مقام صدر حماد اظہر نے پارٹی عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ حماد...