بیجنگ(این این آئی)سوشل میڈیا ایپلی کیشن ٹک ٹاک نے کہا ہے کہ پاکستان رواں سال کی دوسری سہ ماہی میں کمیونٹی ہدایات کی خلاف ورزی کے باعث ہٹائی جانے والی ویڈیوز کے حجم کے لحاظ سے دنیا میں دوسرے نمبر پر رہا اور یہاں سے 98 لاکھ 51 ہزار 404 ویڈیوز ہٹائی گئیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق اپنے بیان میں چینی ایپ نے کمیونٹی گائیڈلائنز انفورسمنٹ رپورٹ کے نتائج شیئر کیے، جس میں 2021 کی دوسری سہ ماہی میں پلیٹ فارم سے ہٹائے جانے والے مواد کے حجم اور نوعیت کی تفصیلات شامل ہیں۔بیان میں کہا گیا کہ رپورٹ میں کمیونٹی کی سخت رہنما ہدایات کی خلاف ورزی، کمیونٹی، پالیسی سازوں اور غیر سرکاری تنظیموں کے لیے پلیٹ فارم کے عوامی احتساب کو تقویت دینے کے لیے ہٹائے گئے مواد کے بارے میں تفصیلات فراہم کی گئی ہے۔ٹک ٹاک انتظامیہ نے کہا کہ اپریل سے جون تک عالمی سطح پر 8 کروڑ 15 لاکھ 18 ہزار سے زائد ویڈیوز ہٹائی گئیں، جو اپ لوڈ کیے گئے تمام مواد کے ایک فیصد سے بھی کم ہے۔ان ویڈیوز میں سے 93 فیصد کے خلاف پوسٹ کیے جانے کے 24 گھنٹے کے اندر جبکہ 94.1 فیصد کے خلاف صارف کی جانب سے رپورٹ کیے جانے سے قبل ایکشن لیا گیا۔کمپنی کا کہنا تھا کہ ہٹائے گئے مواد میں سے 87.5 کو کسی صارف نے نہیں دیکھا تھا۔بیان میں کہا گیا کہ ہٹائے جانے والی ویڈیوز میں سے 73.3 فیصد ہراسانی اور دھمکانے جیسے مواد کو فروغ دینے جبکہ 72.9 فیصد نفرت آمیز رویے پر مشتمل تھیں جنہیں رپورٹ کیے جانے سے قبل ہٹایا گیا، یہ تعداد رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 66.2 فیصد اور 67 فیصد تھی۔ٹک ٹاک نے کہا کہ یہ بہتری ٹیکنالوجی اور مواد کی اعتدال پسندی کے امتزاج سے آئی ہے جس کی نگرانی مخصوص تفتیشی ٹیم کرتی ہے اور یہ ٹیم پالیسیوں کی خلاف ورزی کرنے والی ویڈیوز کی نشاندہی کرتی ہے، ان پالیسیوں کو بہتر طور پر نافذ کرنے کے لیے ماڈریٹرز باقاعدہ تربیت بھی حاصل کرتے ہیں تاکہ وہ مواد کی شناخت کریں جس میں کمیونٹی کی ہدایات کی خلاف ورزی کی گئی ہو۔پاکستان میں ایپ پر پہلی بار پابندی اکتوبر 2020 میں لگائی گئی تھی اور پی ٹی اے کا کہنا تھا کہ یہ فیصلہ ایپ پر فحش و غیر اخلاقی مواد کی شکایات کے بعد لیا گیا
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...