امریکا ساڑھے تین برس کے وقفے کے بعد پھر سے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کا رکن بن گیا

0
174

واشنگٹن (این این آئی)امریکا ساڑھے تین برس کے وقفے کے بعد پھر سے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کا رکن بن گیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق عالمی ادارے کی جنرل اسمبلی نے اٹھارہ نئے ارکان کا انتخاب کیا۔ امریکا کے علاوہ ارجنٹائن، بینین، کیمرون، اریٹریا، فن لینڈ، گیمبیا، ہنڈوراس، بھارت، قزاقستان، لتھوینیا، لکسمبرگ، ملائیشیا، مونٹینیگرو، پیراگوائے، قطر، صومالیہ اور متحدہ عرب امارات بھی ہیومن رائٹس کونسل کے ارکان منتخب ہوئے۔کونسل کے منتخب ارکان کی تین سالہ مدت آئندہ برس جنوری میں شروع ہو گی۔ امریکا نے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دور میں اسرائیل پر تنقید کے تناظر میں اس کونسل سے علیحدگی اختیار کر لی تھی۔