کویت سٹی (این این آئی)کویت کی حکومت نے فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے 21 ملین 50 لاکھ ڈالرکی امداد کا اعلان کیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق یہ رقم عرب اکنامک ڈویلپمنٹ فنڈ کے ذریعے فلسطینی پناہ گزینوں کے ذمہ دار ادارے اونروا کو ادا کی جائے گئی جو لبنان میں فلسطینی پناہ گزینوں کی بہبود پر صرف کی جائے گی۔دوسری طرف اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی اونروا نے کویت کی طرف سے پناہ گزینوں کے لیے امداد کی فراہمی پر کویتی حکومت کا شکریہ ادا کیا ہے۔ اونرو کا کہنا تھا کہ کویت کی طرف سے ملنے والی رقم لبنان میں فلسطینی پناہ گزینوں کی صحت اوردیگر ضروریات پر صرف کی جائے گی۔فنڈ نے اپنی ویب سائٹ پر ایک پوسٹ میں کہاکہ پہلی گرانٹ جس کے تحت فنڈ لبنان میں یو این آر ڈبلیو اے کے ہیلتھ پروگرام کی مالی اعانت میں حصہ ڈالنے کے لیے 1.5 ملین ڈالر فراہم کردی گئی ہے۔بیان میں مزید کہا کہ یہ رقم اسپتالوں میں علاج کے اخراجات کو بھی پورا کرے گا۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...