لاہو ر(این این آئی ) مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے انسداد ڈینگی کیلئے ہنگامی اقدامات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ شہباز شریف کے مانیٹرنگ سیلز کو دوبارہ سے فعال کیا جائے۔اپنے بیان مریم اورنگزیب نے کہاکہ ملک میں ڈینگی کا تیزی سے پھیلنے کے ذمہ دار صرف اور صرف عمران خان اور بزدار ہیں، ڈینگی سے عوام کو بچانے کا طریقہ کار اور شہباز شریف کا تیار کردہ نظام موجود ہے، عمران صاحب اس پر عمل بھی نہ کرسکے، وضع شدہ طریقہ کار پر عمل کیا جاتا تو ڈینگی سے عوام کی جان بچائی جاسکتی تھی۔مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کے بنائے ایس او پیز کو ہنگامی طور پر نافذ کیا جائے، لوگوں کی جانیں جا رہی ہیں لیکن بے حس حکومت کو بروقت سپرے اور دیگر اقدامات کرنے کی توفیق نہ ہوئی، پورے ملک میں ڈینگی کی تعداد منٹوں کے حساب سے بڑھنا حکومتی نااہلی اور مجرمانہ غفلت کی انتہا ہے، حکومت کے عوام کے تحفظ کے لئے کوئی اقدامات نظر نہیں آ رہے، ہسپتالوں میں ڈینگی کے مریضوں کا کوئی پرسانِ حال نہیں۔لیگی رہنما نے مزید کہا کہ عوام کو حالات کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے، مہنگائی کے بعد ڈینگی اور بیماریاں عوام کی جان لے رہی ہیں اور حکومت غائب ہے۔
مقبول خبریں
اسد قیصر کی ضمانت منسوخی کی اپیل واپس لینے پر خارج
اسلام آباد(این این آئی)سپریم کورٹ نے اسد قیصر کی ضمانت منسوخی کی اپیل واپس لینے کی بنیاد پر خارج کر دی۔عدالتِ عظمیٰ میں رہنما...
سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں مزید 2 ججز شامل کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں مزید 2 ججز شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں چیف...
کراچی حیدرآباد موٹر وے نئے راستے پر بنائی جائے گی، احسن اقبال
کراچی (این این آئی)وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ حیدرآباد سکھر ہائی وے پر کام رواں سال شروع ہوگا، تین سال میں...
جنگلات اراضی کیس،سپریم کورٹ نے تمام صوبوں ، وفاقی حکومت سے تفصیلی رپورٹ طلب...
اسلام آباد(این این آئی)سپریم کورٹ نے جنگلات اراضی کیس میں تمام صوبوں اور وفاقی حکومت سے تفصیلی رپورٹس طلب کرلیں۔پیرکوسپریم کورٹ میں جنگلات اراضی...
جنہوں نے 9 مئی واقعات کیے وہ قیمت ادا کر رہے ، حکومت کمپرومائز...
لندن(این این آئی)نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحق ڈار نے کہاہے کہ جن لوگوں نے 9 مئی کے واقعات کیے وہ اس کی قیمت...