واشنگٹن(این این آئی )متحدہ عرب امارات، بحرین اور اسرائیل کے درمیان سفارتی تعلقات کے بعد افریقی ملک سوڈان نے بھی اسرائیل کے ساتھ اقتصادی اور تجارتی روابط قائم کرنے پر رضا مندی ظاہر کر دی۔درایں اثنا فلسطینی ایوان صدر نے سوڈان اور اسرائیل کے درمیان معاہدے کو مسترد کر دیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوڈان کے عبوری صدر جنرل عبدالفتاح البرھان، وزیر اعظم عبداللہ حمدوک، اسرائیلی وزیر بنجمن نیتن یاہو سے ایک کانفرنس کال میں اس پیش رفت کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔جس کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا کہ سوڈان نے بھی اسرائیل کو تسلیم کرنے پر اتفاق کرلیا ہے۔اس موقع پر جاری ہونے والے مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ چاروں رہنماں نے سوڈان کی جانب جموریت اور خطے میں قیام امن کی کوششوں کو آگے بڑھانے سے متعلق تاریخی پیش قدمی پر تبادلہ خیال کیا۔ بیان میں مزید کہا گیا: امریکا، اسرائیل اور سوڈان کی قیادت نے اقتصادی اور تجارتی تعلقات استوار کرنے پر اتفاق کیا ہے
مقبول خبریں
کرم،مسلح افراد کی مسافر گاڑیوں پر فائرنگ سے 39 افراد جاں بحق، متعدد زخمی
کرم(این این آئی)خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع کرم میں مسافر گاڑیوں پر مسلح افراد کی فائرنگ سے 39 افراد جاں بحق ہوگئے۔نجی ٹی...
دریائے سندھ کنال معاملہ،بلاول بھٹو نے وفاقی حکومت کو اہم تجویز دی ہے، شازیہ...
اسلام آباد(این این آئی)رہنما پاکستان پیپلز پارٹی شازیہ مری نے کہا ہے کہ پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے دریائے سندھ سے چھ نئی...
الیکشن کمیشن نے (ن) لیگ کے منحرف رکن قومی اسمبلی عادل بازئی کو ڈی...
اسلام آباد(این این آئی)الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے اسپیکر ایاز صادق کی جانب سے مسلم لیگ (ن) کے منحرف رکن عادل خان بازئی...
جلاؤ گھیراؤ کیس،عمران خان کا 5 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور
راولپنڈی(این این آئی)راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی عدالت نے 28 ستمبر کے جلاؤ گھیراؤ سے متعلق تھانہ نیو ٹاؤن میں درج مقدمہ نمبر 2831 میں...
وزیراعظم نے اعجاز حسین کو50 لاکھ روپے انعام، اعزازی شیلڈ بھی پیش کی
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم نے اعجاز حسین کی فرض شناسی کو سراہتے ہوئے ان کی ایمانداری کے اعتراف میں ان کے لیے 50 لاکھ...