بخارسٹ(این این آئی) رومانیہ کے میوزک بینڈ ‘ایکسنٹ’ کے معروف گلوکار ایڈرین سینا نے اپنی چھٹیاں پاکستان کی خوبصورت وادی ‘ہنزہ’ میں گزارنے کا اعلان کردیا ہے۔ایکسنٹ کے نام سے مشہور گلوکار ایڈرین سینا پاکستان کے مختلف شہروں میں متعدد کنسرٹ کر چکے ہیں۔ وہ سوشل میڈیا پر اکثر پاکستان کا مثبت چہرہ دنیا کے سامنے اجاگر کرنے کی کوششیں کرتے رہتے ہیں۔ٹوئٹر پر اپنی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے ایڈرین سینا نے لکھا ہے کہ میں نے اپنی چھٹیاں پاکستان کی وادی ہنزہ میں گزارنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ میں دنیا کو بتا سکوں کہ پاکستان کس قدر محفوظ اور خوبصورت ملک ہے۔ایڈرین سینا نے ویڈیو میں کہا کہ میں ایک بار پھر پاکستان کے لوگوں سے مل کر خوشی محسوس کروں گا۔ گلوکار کی ٹوئٹ پر پاکستانی مداحوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں اپنے اپنے انداز میں خوش آمدید کہا ہے۔ایڈرین سینا نے نیوزی لینڈ اور انگلیڈ کرکٹ بورڈ کی جانب سے سکیورٹی خدشات کو جواز بنا کر دورہ پاکستان منسوخ کرنے پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے فیس بک پوسٹ میں لکھا کہ میں کئی بار پاکستان آچکا ہوں اور مجھے یہاں ہمیشہ اپنے گھر جیسا محسوس ہوتا ہے
مقبول خبریں
وزیراعظم کی پاکستان ٹورازم ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کو ملک میں سیاحت کے فروغ کیلئے فوری...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان ٹورازم ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کو ملک میں سیاحت کے فروغ کے لیے فوری عملی اقدامات...
امریکی عدالت میں عافیہ صدیقی کیس کا فریق بننے سے انکار، حکومت سے جواب...
اسلام آباد(این این آئی)حکومت نے امریکی عدالت میں عافیہ صدیقی کیس میں عدالتی معاونت اور فریق بننے سے انکار کر دیا۔ اسلام آباد ہائی...
نظامِ پارلیمان جمہوریت کا دل اور ریاست کی اصل طاقت ہے’ مریم نواز
لاہور(این این آئی) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ نظامِ پارلیمان جمہوریت کا دل اور ریاست کی اصل طاقت ہے۔
پارلیمانی نظام...
بھارت پاکستان پر اپنی مرضی مسلط نہیں کر سکتا، پالیسیوں پر نظرثانی کرے’ اسحاق...
اسلام آباد(این این آئی) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ بھارت پاکستان پر اپنی مرضی مسلط نہیں کر سکتا،...
پاکستانی پارلیمنٹ ہمارے جمہوری نظام کی اساس ہے،وزیراعظم
اسلام آباد(این این آئی) وزیراعظم شہباز شریف نے پارلیمنٹرینزم کے عالمی دن کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ یہ دن...