لندن(این این آئی )برطانیہ کی حکمران جماعت سے تعلق رکھنے والے رکن پارلیمان سر ڈیوڈ امیس پر چرچ میں ایک حملہ آور نے چاقو سے کئی وار کیے جس کے نتیجے میں زندگی کی بازی ہار گئے۔ پولیس نے حملہ آور کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق 69 سالہ رکن پارلیمان پر اس وقت حملہ ہوا جب وہ ایک میتھوڈسٹ چرچ میں اپنے حلقے کے لوگوں سے مل رہے تھے۔عینی شاہدین کے مطابق کنزرویٹو جماعت سے تعلق رکھنے والے سر ڈیوڈ امیس پر چاقو سے کئی وار کیے گئے۔ ڈیوڈ ایمس مشرقی انگلینڈ کے علاقے ساتھ اینڈ کی نمائندگی کرتے ہیں۔ حملہ آور اس وقت چرچ میں داخل ہوا جب حلقے کا اجلاس جاری تھا جس میں ڈیوڈ ایمس بھی شامل تھے۔ کنزرویٹو جماعت سے تعلق رکھنے والے کونسلر جان لیمب نے ایک مقامی اخبار کو بتایا کہ رکن پارلیمان چرچ میں ہی ہیں اور انہیں اندر نہیں جانے دیا جا رہا۔ انہوں نے بتایا کہ صورتحال سنجیدہ لگ رہی ہے۔ڈیوڈ امیس کو موقع پر ہی طبی امداد فراہم کی جا رہی تھی کہ اسی دوران خون زیادہ بہہ جانے سے وہ انتقال کر گئے۔ ڈیوڈ امیس پہلی مرتبہ 1983 میں باسلڈن کے علاقے سے رکن پارلیمان منتخب ہوئے تھے۔ اس کے بعد 1979 میں ساتھ اینڈ کے حلقے سے انتخاب لڑا تھا۔ ڈیوڈ امیس کی ویب سائٹ پر دی گئی معلومات کے مطابق ان کی بنیادی دلچسپی جانوروں کی فلاح اور زندگی کے تحفظ سے متعلق مسائل میں ہیں۔
مقبول خبریں
گوادر بندرگاہ جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی حکومت نے گوادر بندرگاہ کو جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ کیاہے۔وزارت خارجہ...
بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے‘ طلال چودھری
اسلام آباد(این این آئی) وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے۔وزیر مملکت...
ایف آئی اے کا منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے اہم اقدام
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے)کے ڈائریکٹر جنرل رفعت مختار نے منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے تاریخی اقدام کرتے...
ڈی جی آئی ایس پی آر کا مظفرآباد کا دورہ، کشمیری عوام کا پاک...
مظفرآباد(این این آئی)ڈائریکٹر جنرل انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کا اہم...
وزیر داخلہ کا دورہ بحرین،انسداد دہشتگردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل پر...
منامہ (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ کے دورہ بحرین کے دوران دونوں ملکوں میں انسداد دہشت گردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل...