اسلام آباد (این این آئی)سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ خطے میں امن کے قیام سے خوشحالی آئیگی،امن کیلئے قوم نے بھاری قیمت ادا کی جسے تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، پر امن اور مستحکم افغانستان کے خواہاں ہیں، افغانستان میں قیام امن سے خطے میں روابط کو فروغ ملے گا ،معاشی سرگرمیوں میں اضافہ ہو گا،نوجوان پارلیمنٹرین کا کردار قابل ستائش ہے نوجوانوں کو ہر شعبے میں آگے بڑھنے کیلئے حوصلہ افزائی کی ضرورت ہے، بین الاقوامی حالات بدل رہے ہیں ، پاکستان پر اثرات مرتب ہو سکتے ہیں ہمیں دنیا کے ساتھ مل کر چلنا ہوگا،محنت اور لگن سے کام کریں تو کامیابی آپ کے قدم چومے گی ،معاشرہ بھی آپ کی قدر کریگا،انسان جتنی بڑی سوچ کے ساتھ آگے بڑھتا ہے اللہ تعالیٰ اس انسان سے اتنا ہی بڑا کام لیتا ہے۔مالم جبہ سوات میں ینگ پارلیمنٹرین کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ خطے میں امن کے قیام سے خوشحالی آئیگی،امن کیلئے قوم نے بھاری قیمت ادا کی ہے جسے تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ کسی کی جنگ میں 70 ہزار جانوں کی قربانیاں دی ہیں،ہم اس خطے میں امن چاہتے ہیں اور امن کا قیام خطے کی ترقی اور خوشحالی کے لیے ناگزیر ہے۔انہوں نے کہا کہ افغانستان میں امن آنے سے خطے میں ترقیاتی اور خوشحالی آئیگی،پاکستان ایک پر امن اور مستحکم افغانستان کا خواہاں ہے۔انہوں نے کہا کہ افغانستان میں قیام امن سے خطے میں روابط کو فروغ ملے گا جس سے معاشی سرگرمیوں میں اضافہ ہو گا، خطے میں امن کے قیام سے تعمیر و ترقی کا حصول ممکن ہو سکے گا۔انہوں نے کہا کہ خطے میں قیام امن کیلئے اپنی مصالحانہ کاوشیں جاری رکھیں گے۔انہوں نے کہا کہ سابق فاٹا کے اضلاع کے لیے پارلیمنٹ اپنا کردار ادا کر رہا ہے اور بہت جلد فاٹا میں ترقی اور خوشحالی کے نئے دور کا آغاز ہو گا۔سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ نوجوان پارلیمنٹرین کا کردار قابل ستائش ہے نوجوانوں کو ہر شعبے میں آگے بڑھنے کے لیے حوصلہ افزائی کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کو چیلنجز درپیش ہیں جن کے تدارک کیلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے، ان چیلنجز کو دیکھتے ہوئے ہمیں اپنی پارٹی کے اندر جدوجہد کرنی ہے۔انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی حالات بدل رہے ہیں جس کے پاکستان پر اثرات مرتب ہو سکتے ہیں ہمیں دنیا کے ساتھ مل کر چلنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ گلوبل سیاست پر سیمینار منعقد ہونے چاہیے تاکہ سیاستدانوں سمیت عوام کو آگاہی حاصل ہو سکے
مقبول خبریں
وزیراعظم کا صدر آصف زرداری سے ٹیلیفونک رابطہ، خیریت دریافت کی
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے صدر مملکت آصف علی زرداری سے ٹیلی فونک رابطہ کر کے خیریت دریافت کی ہے۔ جاری بیان...
وزیراعظم کا شہید ذوالفقارعلی بھٹو کو خراج عقیدت
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے شہید ذوالفقار علی بھٹو کو ان کی 46 ویں برسی پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے...
چیئرمین سینیٹ کا ذوالفقار علی بھٹو کی برسی پر خراجِ عقیدت
اسلام آباد(این این آئی)چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے پاکستان کے عظیم عوامی رہنما، بانی جمہوریت اور عوام کے حقوق کے محافظ شہید...
وزیراعظم کی رمضان ریلیف پیکیج ماڈل کو دیگر سرکاری سکیموں میں اپنانے کی ہدایت
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے رمضان ریلیف پیکیج کیلئے استعمال ہونیوالے ادائیگی کے طریقہ کار کو دیگر سرکاری سکیموں میں بھی اختیار...
ٹک ٹاک پر معاہدے کے بہت قریب ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ
واشنگٹن (این این آئی )امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ٹک ٹاک پر معاہدے کے بہت قریب ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی...