لاہور( این این آئی)پاکستان مسلم لیگ(ن) نے ڈینگی کے پھیلائو پر تشویش کا اظہار اورپنجاب اسمبلی کااجلاس بلانے کیلئے ریکوزیشن جمع کرانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ خیبر پختوانخواہ سے پنجاب تک مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہاہے، بیڈز نہ ہونے کی وجہ سے لوگ اپنے مریضوںکے لئے گھروں سے چارپائیاں لا رہے ہیں،حکومت ڈینگی کے مریضوں کی تعداد اوراموات کے بارے میں درست اعدادوشمار نہیں دے رہی ،ڈینگی کیلئے ڈرپ کی شدید ترین کمی ہوگئی ہے جبکہ میگا کٹس کی بھی قلت ہے ۔ مسلم لیگ (ن) پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات عظمیٰ بخاری ،لاہور کے جنرل سیکرٹری خواجہ عمران نذیر ، خواجہ سلمان رفیق نے ماڈل ٹائون سیکرٹریٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ جب سے حکومت آئی ہے عوام امراض اور وبا ء سے نبرد آزما ہیں،حکومت عام آدمی کے ساتھ کھڑی ہوتی ہے تو عوام کو صحت کی سہولیات دی جاتی ہیں،جب سے حکومت آئی ہے ادویات کی قیمتوںمیں 600فیصد تک اضافہ ہوا ، علاج اورادویات کی مفت سہولیات چھین لی گئیں،زکوة و خیرات جو حکومت کو دئیے گئے وہ بھی کھا گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اربوں روپے ٹائیگر فورس کودئیے گئے لیکن عام آدمی کو سہولیات نہیں دی گئیں،بے یارو مددگار صوبہ ڈینگی وبا ء سے لڑ رہاہے
مقبول خبریں
اسد قیصر کی ضمانت منسوخی کی اپیل واپس لینے پر خارج
اسلام آباد(این این آئی)سپریم کورٹ نے اسد قیصر کی ضمانت منسوخی کی اپیل واپس لینے کی بنیاد پر خارج کر دی۔عدالتِ عظمیٰ میں رہنما...
سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں مزید 2 ججز شامل کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں مزید 2 ججز شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں چیف...
کراچی حیدرآباد موٹر وے نئے راستے پر بنائی جائے گی، احسن اقبال
کراچی (این این آئی)وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ حیدرآباد سکھر ہائی وے پر کام رواں سال شروع ہوگا، تین سال میں...
جنگلات اراضی کیس،سپریم کورٹ نے تمام صوبوں ، وفاقی حکومت سے تفصیلی رپورٹ طلب...
اسلام آباد(این این آئی)سپریم کورٹ نے جنگلات اراضی کیس میں تمام صوبوں اور وفاقی حکومت سے تفصیلی رپورٹس طلب کرلیں۔پیرکوسپریم کورٹ میں جنگلات اراضی...
جنہوں نے 9 مئی واقعات کیے وہ قیمت ادا کر رہے ، حکومت کمپرومائز...
لندن(این این آئی)نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحق ڈار نے کہاہے کہ جن لوگوں نے 9 مئی کے واقعات کیے وہ اس کی قیمت...