قندھار (این این آئی)افغانستان کے صوبے قندھار کے پھلوں کے باغات کے مالکوں نے دعویٰ کیا ہے کہ ویش چمن اور اسپین بولدک سرحدی کراسنگ بند ہونے کی وجہ سے رواں سال پاکستان بھیجے جانے والے برآمدی انار کا ایک بڑا حصہ خراب ہوگیا ہے۔افغان میڈیا کی رپورٹ کے مطابق قندھار کے باغات کے ایک بڑے گارڈنر محمد اللہ نے اس حوالے سے بتایا کہ سرحدی چوکیاں بند ہونے کے باعث قندھار کے اضلاع بھر میں بڑے پیمانے پر ٹنوں انار باغات میں پڑے پڑے خراب ہوگئے ہیں۔انھوں نے کہا کہ یہ باغ مالکان کے لیے بڑی خراب صورتحال ہے، حکومت اس مسئلے کو حل کرائے۔ایک اور باغ کے مالک آغا جان نے بتایا کہ روزانہ ہمارے انار ضائع ہورہے ہیں، یہاں مارکیٹ ہونی چاہیے جبکہ چمن کراسنگ کھلی رہنا چاہیے۔ ان باغ مالکان نے خبردار کیا کہ اگر سرحدی چوکیاں بند رہیں تو انھیں کروڑوں افغانی کا نقصان پہنچے گا۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...