واشنگٹن (این این آئی)سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فیس بک اور ٹوئٹر سے ٹکرانے کا فیصلہ کرلیا ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹروتھ نامی سوشل میڈیا پلیٹ فارم بنانے کا اعلان کردیا ہے۔ ٹرمپ نے کہا کہ ہم ایک ایسی دنیا میں رہتے ہیں جہاں ٹوئٹر پر طالبان کی موجودگی تو ہے تاہم عوام کے پسندیدہ امریکی صدر کو خاموش کرا دیا گیا ہے۔ٹرمپ میڈیا اینڈ ٹیکنالوجی گروپ کا کہنا ہے کہ سوشل نیٹ ورک سیلیکون ویلی کی بگ ٹیک کمپنیوں کے خلاف لڑے گا، جنہوں نے امریکہ میں مخالف آوازوں کو خاموش کرنے کے لیے یکطرفہ طاقت کا استعمال کیا ہے۔سابق صدر کا انٹرپرائز سبسکرپشن ویڈیو سروس بھی بنائے گا۔ سوشل نیٹ ورک اگلے مہینے بیٹا لانچ اور 2022 کی پہلی سہ ماہی میں مکمل متعارف کرادیا جائے گا۔یاد رہے کہ امریکی انتخابات سے قبل ٹوئٹر نے اشتعال انگیز ٹوئٹس کرنے پر جنوری میں ٹرمپ کا اکانٹ ڈیلیٹ کردیا تھا۔
مقبول خبریں
متفقہ آئین کا تمام تر کریڈٹ شہید ذوالفقار علی بھٹو اور ان کے رفقاء...
اسلام آباد(این این آئی)چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے یوم دستو ر کے حوالے سے اپنے پیغام میں قوم کو مبارکباد دی ہے...
غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کے انخلا کی مدت میں توسیع نہیں ہوگی، طلال...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر مملکت برائے داخلہ سینیٹر طلال چوہدری نے کہا ہے کہ غیرقانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کے انخلا...
ٹیم میں واپسی کو ثقلین مشتاق سے جوڑا جاتا ہے تو دکھ ہوتا ہے،...
لاہور(این این آئی)ٹی 20 میں پاکستان ٹیم کے نائب کپتان شاداب خان نے ٹیم میں واپسی پر سُسر ثقلین مشتاق کے کردار کے...
ریسلر جان سینا نے بھارتی بیٹر ویرات کوہلی کی تصویر شیئر کرکے مداحوں کو...
نئی دہلی (این این آئی)ورلڈ ریسلنگ انٹرٹینمنٹ سے منسلک مشہور زمانہ ریسلر جان سینا نے بھارتی بیٹر ویرات کوہلی کی تصویر شیئر کرکے مداحوں...
اسلام آباد،وزیراعظم شہباز شریف 2 روزہ دورے پر بیلاروس چلے گئے
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف دو روزہ دورے پر بیلاروس چلے گئے، وہ بیلاروس کے صدر کی دعوت پر سرکاری دورہ...