کالعدم تنظیم کا مارچ،وفاقی پولیس کے اہلکاروں اور جوانوں کی چھٹیاں بند کردی گئیں

0
209

اسلام آباد(این این آئی)کالعدم تنظیم کا مارچ،وفاقی پولیس کے اہلکاروں اور جوانوں کی چھٹیاں بند کردی گئیں۔ ذرائع کے مطابق حکام نے چھٹی پر گئے اہلکاروں کو ڈیوٹی پر واپس پہنچنے کی ہدایت کی ،ذرائع کے مطابق واٹرکینن اور بکتر بندگاڑیاں بھی فیض آباد پہنچا دی گئیں،آنسو گیس کی شیلنگ کے سامان سے لیس پولیس کے دستے بھی فیض آباد موجود تھے ،مظاہرین کو کسی بھی صورت فیض آباد پر نہ پہنچنے دینے کی ہدایت کی گئی