سینیٹر شیری رحمان کا پاکستان کا نام فیٹف گرے لسٹ میں برقرار رہنے پر تشویش کا اظہار

0
213

اسلام آباد (این این آئی) نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے پاکستان کا نام فیٹف گرے لسٹ میں برقرار رہنے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلز بلڈوز کرنے کے باوجود حکومت پاکستان کو فیٹف کی گرے لسٹ سے نہیں نکال سکی۔ اپنے بیان میں شیری رحمن نے کہاکہ حکومت 4 نکات پر ابھی حکومت نے عمل نہیں کیا، فیٹف سیاسی جماعت نہیں جس کے خلاف آپ بیان بازی کرکے دبائو ڈال رہے تھے۔ انہوں نے کہاکہ بلز بلڈوز کرنے کے باوجود پاکستان گرے لسٹ میں کیوں ہے۔ انہوں نے کہاکہ حکومت کو اس معاملے پر وضاحت دینی ہوگی، حکومت ایک بار پھر نرخوں میں اضافے کا منصوبا بنا رہی ہے۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان فیٹف گرے لسٹ میں ہے، دہشگردی بڑھ رہی، ڈالر 174 روپے کی اونچی سطح پر ہے، مہنگائی بے قابو ہے۔ انہوںنے کہاکہ حکومت ایک خاتون صحافی کو دھمکیاں دینے میں مصروف ہے