اسلام آباد (این این آئی)کامیاب جوان پروگرام میں غیر ملکی اداروں اور سفیروں کی دلچسپی بڑھنے لگی،ورلڈ بینک اور یورپی یونین حکام کے بعد امریکی قونصلیٹ جنرل نے وزیراعظم آفس میں سربراہ کامیاب جوان پروگرام عثمان ڈار سے ملاقات کی جس میں کامیاب جوان پروگرام کیلئے ”یو ایس ایڈ”کے ذریعے ممکنہ تعاون پر تبادلہ خیال کیاگیا ۔عثمان ڈار نے امریکی قونصلیٹ جنرل کو قرض کے تازہ اعدادوشمار پر بریفنگ دی۔پروگرام کے ذریعے نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی کے فارمولے سے بھی آگاہ کیا۔ امریکی قونصلیٹ نے کہاکہ منصوبے میں میرٹ اور شفافیت نے بہت حد تک متاثر کیا ہے، ہم منصوبے میں پاکستان کے ساتھ تعاون کے خواہشمند ہیں۔ امریکی قونصلیٹ جنرل نے کہاکہ ایسے لانگ ٹرم منصوبے 5 سے 10 سال میں معاشی اثرات ظاہر کریں گے، نوجوانوں کی حکومتی سطح پر سرپرستی قابل تعریف ہے۔امریکی قونصلیٹ نے کہاکہ پاک امریکہ مشترکہ تعاون کے نتیجے میں نوجوانوں کو مزید مواقع دئیے جا سکتے ہیں۔ عثمان ڈار نے کہاکہ نوجوانوں کو روزگار، تعلیم اور تکنیکی تربیت کی فراہمی ترجیح ہے، کامیاب جوان لون اسکیم اور ہنرمند پاکستان پروگرام کے اعداد و شمار تسلی بخش ہیں۔ عثمان ڈار نے کہاکہ کامیاب جوان پروگرام وزیراعظم عمران خان کی ذاتی توجہ کا مرکز ہے، پاکستان میں ٹیکنیکل اور ووکیشنل ایجوکیشن کے شعبے میں سرمایہ کاری کے مواقع ہیں۔انہوںنے کہاکہ پاک امریکہ باہمی اشتراک سے نوجوانوں کے لئے روزگار کے نئے دروازے کھولے جا سکتے ہیں۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...