اسلام آباد (این این آئی)امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہاہے کہ موجودہ اور سابق حکمرانوں میں کوئی فرق نہیں ،کرپشن فری پاکستان صرف جماعت اسلامی بنا سکتی ہے، عمران خان نے سواتین سال میں یوٹرن کے سوا کچھ نہیں کیا،ہمارے ملک میں غربت ناچ رہی ہے لاکھوں فٹ پاتھوں پر رہنے پر مجبور ہیں ۔ ہفتہ کو جماعت اسلامی شعبہ خواتین اسلام آباد کے زیر اہتمام خواتین یوتھ کنونشن کا انعقاد کیا گیا ،امیر جماعت سراج الحق نے کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ میرے لئے سعادت ہے کہ اسلام آباد میں ماؤں بہنوں اور بیٹیوں سے مخاطب ہوں ،ہم اچھی اور خوبصورت دنیا و آخرت کی دعا کرتے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ اچھی دنیا سے مراد ایک انسان دوسرے انسان کا خدا یا کوئی دوسرے کو محتاج نہ کرے ،ایسی دنیا جس میں سب کے لئے حلال کے راستے کھلے اور حرام کے راستے بند ہوں ،ایسی دنیا جس میں جہالت، ظلم نہ ہو، ایسی دنیا جس میں تعلیم و صحت کی سہولیات ہوں ،ایسی دنیا جس میں انسان محفوظ ہو، اس کی عزت و ناموس محفوظ رہے ،اللہ نے دنیا کو انسانوں کیلئے بہترین بنانے والوں کے لئے ہی جنت کا وعدہ کیا ہے،جماعت اسلامی کا منشور ہی انسانیت کی کامیابی ہے، ہم دنیاو آخرت کی بہتری کے لیے ہی خدمت کررہے ہیں
مقبول خبریں
پاکستان کی جوابی کارروائی کے بعد بھارت میں سناٹا چھا گیا، عالمی میڈیا
اسلام آباد(این این آئی) پاکستان کی جانب سے بھارتی جارحیت کا بھرپور اور مؤثر جواب دیا گیا جس کا اعتراف اب عالمی میڈیا بھی...
پاک فضائیہ نے انڈین ملٹری سیٹیلائٹ کو جام کر دیا
اسلام آباد(این این آئی)پاک فضائیہ نے انڈین ملٹری سیٹیلائٹ کو جام کر دیا۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فضائیہ کی کارروائی کے بعد انڈین ملٹری...
پاکستان کیخلاف حملے کی منصوبہ بندی کرنے والی اہم شخصیات مارے جانے کا انکشاف
اسلام آباد(این این آئی) پاکستان کی جانب سے ہفتہ علی الصبح بھارت کے خلاف ہونے والے آپریشن بُنْیَان مَّرْصُوْص میں پاکستان کے خلاف حملے...
”مودی تمہیں خبردار کیا تھا ہمارا امتحان نہ لو”، سابق کور کمانڈر کوئٹہ
اسلام آباد(این این آئی)پاکستان نے بھارت کے خلاف آپریشن 'بنیان المرصوص'(آہنی دیوار) کا آغاز کرتے ہوئے دشمن کو دندان شکن جواب دیا ہے۔...
بھارت نے پاکستان کے پاس کوئی چوائس نہیں چھوڑی تھی، اسحاق ڈار
اسلام آباد(این این آئی)وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہاہے کہ پاکستان نے کارروائی بھی دفاع میں کی، بھارت نے پاکستان کے پاس کوئی چوائس...