کراچی(این این آئی) پاکستان اورترک پروڈکشن کمپنی کی جانب سے صلاح الدین ایوبی کی زندگی پربننے والی سیریل کی تیاریاں شروع ہوگئی۔ایگزیکٹو پروڈیوسر ڈاکٹر جنید علی شاہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے بڑاشوہوسٹ کیا، پہلی پاکستانی اورترک جوائن پروڈکشن فلم بنارہے ہیں، کراچی اورلاہورمیں آڈیشن ہوئے ہیں، اکلی فلم اورانصاری پروڈکشن مل کر صلاح الدین ایوبی پرفلم بنارہے ہیں، پاکستان میں آڈیشن شروع ہوگئے ابھی ترکی میں کاسٹنگ شروع نہیں ہوئی ہے، فلم کا مقصد دونوں ملکوں کوقریب لانا اوراسلام سے متعلق دنیا کی غلط فہیمیاں دورکرنا ہے۔ڈاکٹر جنید علی شاہ نے کہا کہ کوشش ہے کہ 25فیصد کاسٹنگ پاکستان سے ہوسکے، تین دن آڈیشن ہوئے ہیں، فائنل آڈیشن باقی ہے جوترک ہدایت کارکریں گے، صلاح الدین ایوبی کی سیریل تین سیزن پرمشتمل ہے جس کی سوچارقسطیں ہوں گی، ترکی میں دوسوچالیس ایکڑ پرمشتمل جگہ ہے جہاں شہرآبادہوگا شوٹنگ کیلئے پاکستان سے بھی آرٹسٹ کے بڑے نام ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ آڈیشن میں جومنتخب ہوں گے وہی سیریل کاحصہ بنیں گے، تیس سے چالیس بڑے ناموں نے آڈیشن دیئے جس میں سے دس نام شارٹ لسٹ ہوئے ہیں، پہلا آڈیشن ہوگیا ہے اب فائنل ہوگا، سیریزبنانے میں جوخرچہ ہوگا وہ انصاری شاہ فلمز اوردیگرسرمایہ کارکریں گے، سولہ اسکرپٹ رائٹرڈرامہ لکھ رہے ہیں اور یہ ترکی زبان میں ہوگا جب کہ پاکستانی اداکارلپسنگ کریں گے۔
مقبول خبریں
پاک ایران مشیران قومی سلامتی کے درمیان رابطہ، خطے کی تازہ ترین صورتحال پر...
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان اور ایران کے مشیران قومی سلامتی کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے، جس میں خطے کی تازہ ترین...
سینیٹر شیری رحمان کا بھارتی جھوٹے بیانیے کو عالمی سطح پر بے نقاب کرنے...
اسلام آباد (این این آئی)نائب صدر پیپلزپارٹی سینیٹر شیری رحمان نے بھارتی جھوٹے بیانیے کو عالمی سطح پر بے نقاب کرنے کیلئے وزیراعظم کی...
پاکستان کا جغرافیائی شناختی نظام کے فروغ کے عزم کا اعادہ، برآمدات، معیشت اور...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں منعقدہ جغرافیائی شناخت (جی آئی) سے متعلق...
وزیر داخلہ محسن نقوی سے قطر کے سفیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات،حالیہ دورہ...
اسلام آباد (این این آئی) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے قطر کے سفیر علی مبارک علی عیسیٰ الخطیر نے ملاقات کی جس میں...
پی ایس ایل 10 کے پلے آف میں پہنچنے والی 4 ٹیموں کا فیصلہ...
راولپنڈی (این این آئی)ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کے پلے آف کی لائن اپ مکمل ہوگئی۔اتوار کو پی ایس...