صنعاء (این این آئی)یمن میں جنگ آزماعرب اتحاد نے اطلاع دی ہے کہ تزویراتی اہمیت کے حامل شہرمآرب اور اس کے نواحی علاقوں میں گذشتہ تین روزکے دوران میں فضائی حملوں میں 260 سے زیادہ حوثی جنگجو ہلاک ہوگئے ۔سعودی پریس ایجنسی نے عرب اتحاد کے حوالے سے بتایا کہ گذشتہ 72 گھنٹے کے دوران میں مآرب کے جنوب میں 50 کلومیٹر(30 میل)کے فاصلے پر الجوبہ اور شمال مغرب میں 30 کلومیٹر کے فاصلے پرواقع الکسارہ میں فضائی حملوں میں حوثی ملیشیا کی چھتیس فوجی گاڑیوں کو تباہ کردیا گیا ہے۔ان حملوں میں 264 حوثی جنگجو ہلاک ہوئے ۔ایران کے حمایت یافتہ حوثی جنگجو شاذ ہی اپنے جانی نقصان کے بارے میں کوئی بیان جاری کرتے ہیں۔فرانسیسی خبررساں ایجنسی نے کہاکہ وہ آزادانہ طورپران ہلاکتوں کی تصدیق نہیں کرسکی ہے۔عرب اتحاد نے گذشتہ دو ہفتے سے شمالی یمن میں بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ حکومت کی عمل داری میں تیل کی دولت سے مالا مال مآرب اور اس کے نواحی علاقوں میں قریبا روزانہ ہی فضائی حملوں کی اطلاع دی ہے۔اس کا کہنا ہے کہ اس لڑائی میں 1600 کے قریب حوثی جنگجوہلاک ہوچکے ہیں۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...