کابل(این این آئی)افغانستان میں بحران سے دوچار معیشت، بے روزگاری میں اضافے اور غربت کی شرح میں اضافے کے بعد طالبان حکومت نے کام کے بدلے خوراک کی ایک انوکھی اسکیم پیش کی ہے اورکہاہے کہ ان کا یہ پلان ملک میں انسداد فاقہ کشی میں مدد فراہم کرے گا۔ لوگوں کو کام کے بدلے میں کھانا فراہم کیا جائے گا،میڈیارپورٹس کے مطابق طالبان کے نائب وزیر اطلاعات اور سرکاری ترجمان ذبیح اللہ مجاھد نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ حکومت نے بھوک اور بے روزگاری سے لڑنے کے لیے ایک نیا پلان بنایا ہے۔ اس کے تحت ہزاروں بے روزگار افراد کو کام کے بدلے میں گندم فراہم کی جائے گی۔انہوں نے کہاکہ کام کے بدلے خوراک کا پروگرام تمام بڑے شہروں اور دیہات میں شروع کیا جائیگا۔ اس پروگرام سے صرف دارالحکومت کابل میں 40 ہزار افراد مستفید ہوں گے۔ترجمان کا کہنا تھا کہ کام کے بدلے خوراک کا اقدام بے روزگاری اور غربت کے خاتمے میں اہم کردار ادا کرے گا۔ذبیح اللہ مجاھد نے کابل میں ریش خور کے مقام پر کام کے بدلے خوراک کے پروگارم کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر وزیر زراعت عبدالرحمان رشید، کابل کے میئر حمداللہ نعمانی اور دیگر عہدیدار بھی موجود تھے۔طالبان حکومت نے دارالحکومت کے لیے 11 ہزار 600 ٹن گندم جب کہ ملک کے دوسرے علاقوں جلال آباد، ہرات، قندھار اور مزار شریف کے لیے 55ہزار ٹن گندم مختص کی گئی ہے۔
مقبول خبریں
پاکستان کی امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے،جے سالک
اسلام آباد(این این آئی ) ورلڈ مینارٹیز الائنس کے کنونیئر اور سابق وفاقی وزیر جے سالک نےبھارتی جارحیت کے جواب میں پاکستان کی مسلح...
حکومت ڈاکٹر عافیہ پٹیشن کیوں نمٹانا چاہتی ؟، کیس اب ایک تحریک بن چکا...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائی کورٹ نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کیس میں ان کی بہن ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کی درخواست میں ترمیم کی...
نیلم جہلم پراجیکٹ پر حملہ، بھارت کیخلاف عالمی عدالت میں جانا چاہیے، سپیکر قومی...
اسلام آباد(این این آئی)سپیکر قومی اسمبلی نے کہا ہے کہ نیلم جہلم پراجیکٹ پر حملہ کرنے پر بھارت کے خلاف عالمی عدالت میں جانا...
یومِ تشکر،پنجاب پولیس کا افواج پاکستان کو خراج تحسین، ملکی سلامتی کے عزم کا...
لاہور(این این آئی)آپریشن '' بنیان مرصوص'' میں دشمن کی عددی برتری کو عسکری مہارت سے شکست دینے اور تاریخی کامیابی حاصل کرنے پر ملک...
یومِ تشکر پر شمالی وزیرستان میں قبائلی مشران کا جرگہ، سکردو میں طلبہ کا...
شمالی وزیرستان (این این آئی) شمالی وزیرستان کے قبائلی مشران نے معرکہ حق ''آپریشن بنیان مرصوص''میں فتح یابی پر خصوصی جرگے کا انعقاد کیا۔تفصیلا...