جی 20 ورچوئل سربراہ اجلاس 30 اکتوبر کو شاہ سلمان کی زیرصدارت منعقد ہو گا

0
239

ریاض (این این آئی)سعودی عرب کے شاہی دربار نے بتایا ہے کہ جی 20 ممالک کا سربراہ اجلاس 30 اور 31 اکتوبر کواٹلی کے صدر مقام روم میں منعقد ہو رہا ہے۔ یہ ایک ورچوئل اجلاس ہوگا جس کی صدارت خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کریں گے۔اٹلی کے وزیراعظم ماریو ڈراگی نے شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کو جی 20 سمٹ کی صدارت کی باضابطہ دعوت دی ہے۔سعودی پریس ایجنسی کے مطابق شاہی دیوان کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ سعودی عرب جمہوریہ اٹلی کی طرف سے G20 اجلاس اور گروپ کی کاوشوں کو کامیاب بنانے کے لیے کی جانے والی کوششوں کا خیرمقدم کرتا ہے۔ اس کے علاوہ مملکت ٹرویکا گروپ کی حیثیت سے جی ٹوئنٹی اجلاس کے مقاصد کے حصول اور سمٹ کی کامیابی کے لیے ہرممکن اقدامات کررہی ہے۔اٹلی میں ہونے والے G20 سربراہ اجلاس کی اہم ترجیحات میں تین اہم امور لوگ، زمین اور خوشحالی کو موضوع بنایا گیا ہے۔ ان کے ساتھ کئی ذیلی موضوعات جن میں عالمی معیشت ، صحت ، تعلیم ، روزگار ، زراعت ، ترقی ، توانائی اور آب و ہوا ، ماحولیات ، تجارت اور سرمایہ کاری ، ڈیجیٹل معیشت ، اینٹی کرپشن ، ثقافت اور سیاحت جیسے امور پربھی بحث کی جائے گی۔سعودی عرب نے نومبر 2020 میں دارالحکومت ریاض میں ویڈیو لنک کے ذریعے جی 20 لیڈرز سمٹ کے پندرہویں سیشن کی میزبانی کی تھی۔خیال رہے کہ جی 20 گروپ میں ٹرویکا گروپ میں اٹلی ، سعودی عرب اور انڈونیشیا شامل ہیں۔ پچھلے اجلاس کی میزبانی سعودی عرب نے تھی۔ موجودہ سیشن اٹلی کی میزبانی میں ہورہا ہے جب کہ آئندہ سال 2022 اجلاس انڈونیشیا کی میزبانی میں ہوگا۔