کابل(این این آئی)طالبان کے ترجمان نے اعلان کیا ہے کہ تحریک افغانستان کے پڑوسی ممالک کے وزرائے خارجہ کے ایران میں منعقد ہونیوالے اجلاس میں شرکت نہیں کرے گی۔ یہ اجلاس آئندہ بدھ کو ایرانی دارالحکومت تہران میں منعقد ہوگا۔ طالبان نے اس اجلاس میں شرکت میں عدم شرکت کی کوئی وجہ ظاہر نہیں کی۔افغان میڈیاکے مطابق طالبان کی حکومت میں اطلاعات اور ثقافت کے نائب وزیر ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ طالبان کے نمائندے اجلاس میں شرکت نہیں کریں گے۔ افغانستان میں برسر اقتدار طالبان تحریک کے نمائندے افغانستان کے پڑوسی ممالک کے وزرائے خارجہ کے اگلے اجلاس میں شرکت نہیں کریں گے۔افغان ٹیلی ویژن نے ذبیح اللہ مجاہد کے حوالے سے کہا کہ افغانستان کی حکومت کا کوئی بھی نمائندہ افغانستان کے پڑوسی ممالک کے وزرائے خارجہ کی میٹنگ میں شرکت نہیں کرے گا۔ تاہم طالبان نے اس اجلاس کو خوش آئند قرار دیا ہے۔خیال رہے کہ 18 اکتوبر کو ایرانی وزارت خارجہ نے اعلان کیا کہ تھا ایران ، چین ، پاکستان ، تاجکستان ، ترکمانستان اور ازبکستان پر مشتمل چھ ممالک تہران میں وزرائے خارجہ کی سطح پر ہونے والے اجلاس میں شرکت کریں گے۔بیان میں کہا گیا کہ اس اجلاس میں افغانستان میں جامع حکومت کی تشکیل کے طریقہ کار پر بات کی جائے گی۔ افغانستان کے پڑوسی ممالک کا یہ اجلاس ورچوئل نہیں ہوگا بلکہ وزرا خارجہ اس میں خود شرکت کریں گے۔ افغانستان کے پڑوسیوں کا دوسرا اجلاس بدھ کو تہران میں منعقد ہوگا۔ اس اجلاس کا موضوع افغانستان میں ایک جامع حکومت کی تشکیل اور ملک میں امن و استحکام کا قیام ہے۔ایرانی نیوز ایجنسی نے بتایا کہ ایران ، چین ، پاکستان ، ازبکستان ، تاجکستان اور ترکمانستان کے وزرائے خارجہ کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔ چینی وزیر خارجہ اجلاس میں ورچوئل شرکت کریں گے تاہم روس کی طرف سے اجلاس میں شرکت کے حوالیسے کوئی اطلاع نہیں ملی۔ایرانی خبر رساں ایجنسی نے کہا کہ طالبان کو اجلاس میں شرکت کے لیے مدعو نہیں کیا گیا لیکن یہ نہیں بتایا کہ طالبان کو مدعو کیوں نہیں کیا گیا۔
مقبول خبریں
پاکستان کی امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے،جے سالک
اسلام آباد(این این آئی ) ورلڈ مینارٹیز الائنس کے کنونیئر اور سابق وفاقی وزیر جے سالک نےبھارتی جارحیت کے جواب میں پاکستان کی مسلح...
حکومت ڈاکٹر عافیہ پٹیشن کیوں نمٹانا چاہتی ؟، کیس اب ایک تحریک بن چکا...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائی کورٹ نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کیس میں ان کی بہن ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کی درخواست میں ترمیم کی...
نیلم جہلم پراجیکٹ پر حملہ، بھارت کیخلاف عالمی عدالت میں جانا چاہیے، سپیکر قومی...
اسلام آباد(این این آئی)سپیکر قومی اسمبلی نے کہا ہے کہ نیلم جہلم پراجیکٹ پر حملہ کرنے پر بھارت کے خلاف عالمی عدالت میں جانا...
یومِ تشکر،پنجاب پولیس کا افواج پاکستان کو خراج تحسین، ملکی سلامتی کے عزم کا...
لاہور(این این آئی)آپریشن '' بنیان مرصوص'' میں دشمن کی عددی برتری کو عسکری مہارت سے شکست دینے اور تاریخی کامیابی حاصل کرنے پر ملک...
یومِ تشکر پر شمالی وزیرستان میں قبائلی مشران کا جرگہ، سکردو میں طلبہ کا...
شمالی وزیرستان (این این آئی) شمالی وزیرستان کے قبائلی مشران نے معرکہ حق ''آپریشن بنیان مرصوص''میں فتح یابی پر خصوصی جرگے کا انعقاد کیا۔تفصیلا...