دبئی (این این آئی)پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے بھارت کے خلاف ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے میچ میں کامیابی پر خوشی کااظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کو ہرانے کے باوجود ٹورنامنٹ آسان نہیں ہے۔ٹی20 ورلڈ کپ میں بھارت کے خلاف تاریخی فتح کے بعد گفتگو میں بابراعظم نے کہا کہ پلان کے مطابق میچ کھیلے اس لیے کامیابی حاصل کی۔انہوں نے کہا کہ کوشش تھی کہ بھارت کے خلاف میچ میں جتنا آگے جائیں گے ہمارے لیے اچھا ہوگا۔قومی ٹیم کے کپتان نے کہا کہ شاہین سمیت تمام بولرز نے اچھی بولنگ کی، بھارت کو ہرانے کے باوجود ٹورنامنٹ آسان نہیں ہے۔اْنہوںنے کہاکہ ماضی کے ریکارڈ بھلا کر میدان میں اترے تھے، ہم نے آخری اوورز میں بھی اچھی بولنگ کی۔انہوں نے کہا کہ کوشش تھی کہ رن ریٹ نہ بڑھنے دیں اور آخر تک کھیلیں، ہم نے تینوں فارمیٹ میں اپنا 100 فیصد دیا ہے۔
مقبول خبریں
گوادر بندرگاہ جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی حکومت نے گوادر بندرگاہ کو جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ کیاہے۔وزارت خارجہ...
بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے‘ طلال چودھری
اسلام آباد(این این آئی) وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے۔وزیر مملکت...
ایف آئی اے کا منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے اہم اقدام
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے)کے ڈائریکٹر جنرل رفعت مختار نے منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے تاریخی اقدام کرتے...
ڈی جی آئی ایس پی آر کا مظفرآباد کا دورہ، کشمیری عوام کا پاک...
مظفرآباد(این این آئی)ڈائریکٹر جنرل انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کا اہم...
وزیر داخلہ کا دورہ بحرین،انسداد دہشتگردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل پر...
منامہ (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ کے دورہ بحرین کے دوران دونوں ملکوں میں انسداد دہشت گردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل...