اسلام آباد (این این آئی)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین رمیز راجا نے بھارت کے خلاف پاکستان کی تاریخی فتح کو قابل فخر لمحہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ تو بہت ہی شاندار آغاز ہے مگر یاد رکھیں سفر ابھی شروع ہوا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں رمیز راجا نے ٹی20 ورلڈ کپ میں بھارت کے خلاف پاکستان کی 10 وکٹوں سے تاریخی فتح پر الحمد للّٰہ کے الفاظ ادا کیے۔انہوں نے اللّٰہ رب العزت کی تعریف کے بعد کہا کہ یہ تو بہت ہی شاندار آغاز ہے، مگر یاد رکھیں سفر ابھی شروع ہوا ہے۔پی سی بی چیئرمین نے گرین شرٹس کی بھارت کے خلاف ورلڈ کپ ایونٹ میں تاریخی فتح پر کہا کہ یہ تمام پاکستان کے لیے قابل فخر لمحہ ہے۔انہوں نے قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کے بوائز کا لفظ استعمال کرتے ہوئے لکھا کہ لڑکوں تمہارا شکریہ کہ تم نے ہمیں یہ بہت ہی پیارا لمحہ دیا۔
مقبول خبریں
گوادر بندرگاہ جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی حکومت نے گوادر بندرگاہ کو جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ کیاہے۔وزارت خارجہ...
بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے‘ طلال چودھری
اسلام آباد(این این آئی) وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے۔وزیر مملکت...
ایف آئی اے کا منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے اہم اقدام
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے)کے ڈائریکٹر جنرل رفعت مختار نے منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے تاریخی اقدام کرتے...
ڈی جی آئی ایس پی آر کا مظفرآباد کا دورہ، کشمیری عوام کا پاک...
مظفرآباد(این این آئی)ڈائریکٹر جنرل انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کا اہم...
وزیر داخلہ کا دورہ بحرین،انسداد دہشتگردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل پر...
منامہ (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ کے دورہ بحرین کے دوران دونوں ملکوں میں انسداد دہشت گردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل...