فہمیدہ مرزا کی بھارتی کرکٹ ٹیم کیخلاف شاندار جیت پر قومی ٹیم کومبارکباد

0
236

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کی بھارتی کرکٹ ٹیم کے خلاف شاندار جیت پر پاکستانی کرکٹ ٹیم اور پوری قوم کو مبارکباد دی ہے ۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ اس جیت سے پاکستانی کرکٹ ٹیم نے تاریخ رقم کی ہے ۔ وفاقی وزیر نے قومی کرکٹ ٹیم کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں ، اگر ٹیم نے اسی طرح محنت جاری رکھی تو ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ورلڈ کپ پاکستان کے نام ہوگا ۔