اسلا م آباد (این این آئی)حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ میں سب سے پرانا ہے،بھارتی فوج کشمیریوں کا قتل عام کر رہی ہے،اقوام متحدہ اپنی قراردادوں پر عملدرآمد کروائے۔بد ھ کوکشمیریوں کے یوم سیاہ پر اپنے بیان میں مشعال ملک نے کہاکہ آج کے دن ہندوستان نے کشمیر میں ظلم اور بربریت کا آغاز کیا۔انہوں نے کہاکہ بھارتی فوج کی ظلم بربریت 74 سال بعد بھی جاری ہے،بدقسمتی سے یو این او کی لسٹ میں سب سے پرانا مسئلہ آج تک حل نہ ہو سکا۔انہوں نے کہاکہ آج کے دن ہندوستان دہشت گرد آرمی جنت نظر وادی میں داخل ہوئی ۔انہوں نے کہاکہ یو این او اپنی ہی قراردادوں پر آج تک عمل کرنے میں ناکام رہا ہے۔مشعال ملک نے کہاکہ بھارتی فوج کشمیریوں کا قتل عام کر رہی ہے،اقوام متحدہ اپنی قراردادوں پر عملدرآمد کروائے۔
مقبول خبریں
پاک ایران مشیران قومی سلامتی کے درمیان رابطہ، خطے کی تازہ ترین صورتحال پر...
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان اور ایران کے مشیران قومی سلامتی کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے، جس میں خطے کی تازہ ترین...
سینیٹر شیری رحمان کا بھارتی جھوٹے بیانیے کو عالمی سطح پر بے نقاب کرنے...
اسلام آباد (این این آئی)نائب صدر پیپلزپارٹی سینیٹر شیری رحمان نے بھارتی جھوٹے بیانیے کو عالمی سطح پر بے نقاب کرنے کیلئے وزیراعظم کی...
پاکستان کا جغرافیائی شناختی نظام کے فروغ کے عزم کا اعادہ، برآمدات، معیشت اور...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں منعقدہ جغرافیائی شناخت (جی آئی) سے متعلق...
وزیر داخلہ محسن نقوی سے قطر کے سفیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات،حالیہ دورہ...
اسلام آباد (این این آئی) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے قطر کے سفیر علی مبارک علی عیسیٰ الخطیر نے ملاقات کی جس میں...
پی ایس ایل 10 کے پلے آف میں پہنچنے والی 4 ٹیموں کا فیصلہ...
راولپنڈی (این این آئی)ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کے پلے آف کی لائن اپ مکمل ہوگئی۔اتوار کو پی ایس...