اسلام آباد (این این آئی)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بھارتی ظلم کے نتیجے میں کشمیریوں کا عزم مزید پختہ ہوا، کشمیری بہادری کے ساتھ بھارتی مظالم کا سامنا کر رہے ہیں،لاک ڈائون اور انسانی حقوق کی پامالیوں کے باوجود کشمیریوں کی جدوجہد کو دبایا نہیں جاسکا،مسئلہ کشمیر سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق حل ہونا چاہیے، کشمیری عوام کی امیدیں ایک دن ضرور پوری ہوں گی۔بدھ کو کشمیریوں کے یوم سیاہ پر پیغام میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ 27 اکتوبر کشمیریوں کے لئے ایک تاریک دن کی حیثیت رکھتا ہے۔وزیرخارجہ نے کہا کہ آج کے دن بھارت نے غیر قانونی طور پر جموں و کشمیر پر قبضہ کیا، کشمیری بہادری کے ساتھ بھارتی مظالم کا سامنا کر رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ مسئلہ کشمیر سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق حل ہونا چاہیے، کشمیری عوام کی امیدیں ایک دن ضرور پوری ہوں گی۔وزیر خارجہ نے کہا کہ کشمیری مسلسل محاصرے میں ہیں، ان کی قیادت پابند سلاسل ہے اور ان کے نوجوانوں کو ‘چھاپوں اور تلاشی’ کی کارروائیوں کی آڑ میں مسلسل نشانہ بنایاجارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت کو سمجھنا ہوگا کہ جبر واستبداد اور طاقت کے زور پر وہ کشمیریوں کی آزادی کی جدوجہد کو دبا نہیں سکتا، حقیقت یہ ہے کہ بھارتی بے رحمی، جبر و استبداد کے نتیجے میں منصفانہ جدوجہد کے لیے کشمیریوں کا آہنی عزم مزید مضبوط اور پختہ ہوا ہے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان بھارتی جبر و استبداد سے دنیا کو مسلسل آگاہ اور بھارت میں بڑھتی ہوئی عدم برداشت سے خبردار کرتا آرہا ہے، موجودہ دور حکومت میں بھارت میں مسلمانوں کو خوف کی علامت بنا کربدنام کیا گیا، مسلمانوں سمیت دیگر اقلیتوں اور نچلی ذات کے لوگوں کو مظالم کا نشانہ بنایاجارہا ہے اور ان سے امتیازی سلوک روا ہے۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...