کراچی (این این آئی)معروف گلوکار و اداکار علی ظفر کی سوشل میڈیا پر بھی مقبولیت میں اضافہ ہوا ہے اور فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ان کے فالوورز کی تعداد 50 لاکھ ہوگئی ہے۔علی ظفر نے انسٹاگرام پر فالوورز کی تعداد 50 لاکھ ہونے پر خوشی کا اظہار کیا اور مداحوں کا شکریہ بھی ادا کیا۔فالوورز کی تعداد 50 لاکھ تک پہنچنے پر علی ظفر نے اپنی بلیک اینڈ وائٹ تصویر شیئر کرتے ہوئے ایک خصوصی پوسٹ بھی شیئر کی۔اپنی پوسٹ کے کیپشن میں علی ظفر نے کہا کہ ‘اب ہم 50 لاکھ افراد پر مشتمل فیملی بن گئے ہیں، یہ سب کچھ آپ لوگوں کی محبت سے مکمل ہوسکا ہے۔علی ظفر نے مزید کہا کہ ابھی تو پارٹی شروع ہوئی ہے۔دنیا کے دیگر ممالک کی طرح پاکستان میں بھی گزشتہ کچھ عرصے سے شوبز شخصیات کی جانب سے دیگر پلیٹ فارمز کے مقابلے میں انسٹاگرام کو استعمال کیے جانے میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔جس کے باعث کچھ اداکاروں کی مقبولیت بھی بڑھ رہی ہے جبکہ کچھ کو تنقید کا سامنا بھی رہتا ہے۔تاہم ادکاروں کی نسبت پاکستانی اداکاراؤں کی انسٹاگرام فالوونگ زیادہ ہے اور انسٹاگرام پر عائزہ خان سب سے زیادہ فالو کی جانے والی اداکارہ ہیں۔ان کے بعد انسٹاگرام پر فالو کی جانے والی اداکارہ ایمن خان ہیں جن کے 94 لاکھ فالوورز ہیں جبکہ ماہرہ خان 82 لاکھ فالوورز کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔
مقبول خبریں
سردار ایاز صادق کا حوالدار لالک جان شہید (نشانِ حیدر) کی برسی...
اسلام آباد (این این آئی)سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے حوالدار لالک جان شہید (نشانِ حیدر) کو شاندرا الفاظ میں خراجِ عقیدت پیش...
لالک جان شہید کی قربانی آئندہ نسلوں کے لئے جرات و عزم کی روشن...
اسلام آباد (این این آئی)صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے حوالدار لالک جان شہید (نشانِ حیدر) کو شاندار الفاظ میں خراجِ عقیدت پیش کرتے...
پاکستانی قوم اپنے شہدا کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کر سکتی، وزیرِ اعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے حوالدار لالک جان شہید نشان حیدر کے یوم شہادت پر انہیں خراج عقیدت...
اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم و حکومتی اقدامات سے عاشورہ محرم الحرام پر...
اسلام آبا د(این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ اللہ تعالٰی کے فضل و کرم اور حکومتی اقدامات سے عاشورہ...
ایران سے تارکینِ وطن کی ڈیڈلائن سے پہلے واپسی، افغان سرحد پرایمرجنسی نافذ
نیویارک(این این آئی)اقوامِ متحدہ نے کہاہے کہ اتوار کو واپسی کی آخری تاریخ سے چند دنوں پہلے ایران سے دسیوں ہزار افغان سرحد پر...