ٹی ٹونٹی ورلڈکپ ،پاکستان اپنا تیسرا میچ (کل) افغانستان کے خلاف کھیلے گی

0
224

دبئی(این این آئی)آئی سی سی مینز ٹی ٹونٹی ورلڈکپ 2021 میں پاکستان اپنا تیسرامیچ (کل)29اکتوبر کو افغانستان کے خلاف کھیلے گا ،پاکستان نے ورلڈ کپ کے پہلے میچ میں روایتی حریف بھارت کو 10وکٹوں سے شکست دیکر تاریخ بدل ڈالی جبکہ دوسرے میچ نیوزی لینڈ کو بھی شکست دی ۔شیڈول کے مطابق 29 اکتوبر کو پاکستان کا مقابلہ افغانستان کی ٹیم سے ہوگا اورمیچ دبئی میں کھیلا جائیگا ۔ شیڈول کے مطابق 2 نومبر کو پاکستان کا مقابلہ اے ٹو آئی سی سی مینز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ شیخ زید انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم ابوظہبی میں ہوگا ،7 نومبر کو پاکستان کا مقابلہ بی ون آئی سی سی مینز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ بمقام شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم ہوگا ،10 نومبر کو پہلا سیمی فائنل ابوظہبی اور 11 نومبر دوسرا سیمی فائنل انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم دبئی میں کھیلا جائیگا ،14 نومبر کو فائنل دبئی میں کھیلا جائیگا ۔