واشنگٹن (این این آئی)ایران کے چیف مذاکرات کارعلی باقری نے کہا ہے کہ ایران نومبر کے اختتام سے پہلے جوہری مذاکرات میں واپس آ جائے گا، جو 2015 کے جوہری معاہدے کی بحالی پر جون کے بعد پہلی بات چیت کی راہ ہموار کرے گا۔میڈیارپورٹس کے مطابق سخت گیر ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے اقتدار سنبھالنے کے بعد حالیہ مہینوں میں جوہری معاہدے کی بحالی کی امریکی اور یورپی امیدیں تیزی سے ختم ہو ہی ہیں۔بائیڈن انتظامیہ نے 2015 کے جوہری معاہدے کی بحالی کو خارجہ پالیسی کے ہدف کے طور پر مقرر کیا اور کہا کہ وہ اسے ایران کے ساتھ ایک طویل اور مضبوط معاہدے پر بات چیت کے لیے ایک پلیٹ فارم کے طور پر استعمال کرنے کی امید رکھتی ہے، لیکن سینیر امریکی حکام نے خبردار کیا ہے کہ وقت ختم ہو رہا ہے۔امریکا مئی 2018 میں صدر ٹرمپ کے دور میں جوہری معاہدے سے دستبردار ہو گیا
مقبول خبریں
“سانحہ سوات” انجینئر امیر مقام کی رضاکار محمد ہلال سے ملاقات ،خراج تحسین ،پھولوں...
سوات (این این آئی)وفاقی وزیر و پاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے حالیہ "سانحہ سوات" کے دوران اپنی بہادری اور انسانی...
5 جولائی پاکستان کی سیاسی تاریخ کا المناک باب ہے،فیصل کریم کنڈی
پشاور (این این آئی)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے 5 جولائی 1977 کے سیاہ دن کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے...
افواج پاکستان کا بھی شہید کرنل شیر خان کو خراج عقیدت
راولپنڈی (این این آئی)مسلح افواج نے کارگل جنگ کے ہیروکیپٹن کرنل شیر خان شہید نشانِ حیدر کو ان کے 26ویں یومِ شہادت پر شاندار...
کرنل شیر خان کی بہادری یاد رکھی جائے گی، وزیراعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کیپٹن کرنل شیرخان شہید نے وطن سے وفاداری، فرض شناسی اور وطن کے...
صدر مملکت کا کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے...