بیجنگ(این این آئی )چین نے عالمی بینک اور آئی ایم ایف پر افغانستان کی مدد کرنے اور امریکا و دیگر مغربی ممالک سے اس پر عائد یکطرفہ پابندیاں ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے ایران میں افغانستان کے ہمسایہ ممالک کے اجلاس میں خطاب میں کہا کہ افغانستان کو تمام محاذوں پر بحالی کی ضرورت ہے اور ترقی اولین ترجیح ہے۔ان کاکہنا تھا کہ طالبان دنیا بھر کے ساتھ بات چیت اور تعاون چاہتے ہیں۔چینی وزیر خارجہ نے ڈبلیو ایچ او سے افغانستان کیلئے مزید کورونا ویکسین بھیجنے کا بھی مطالبہ کیا ۔چین افغانستان کیلئے ہنگامی بنیادوں پر 30 ملین ڈالر کی انسانی امداد بھیجنے کا اعلان کرچکا ہے۔
مقبول خبریں
سردار ایاز صادق کا حوالدار لالک جان شہید (نشانِ حیدر) کی برسی...
اسلام آباد (این این آئی)سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے حوالدار لالک جان شہید (نشانِ حیدر) کو شاندرا الفاظ میں خراجِ عقیدت پیش...
لالک جان شہید کی قربانی آئندہ نسلوں کے لئے جرات و عزم کی روشن...
اسلام آباد (این این آئی)صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے حوالدار لالک جان شہید (نشانِ حیدر) کو شاندار الفاظ میں خراجِ عقیدت پیش کرتے...
پاکستانی قوم اپنے شہدا کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کر سکتی، وزیرِ اعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے حوالدار لالک جان شہید نشان حیدر کے یوم شہادت پر انہیں خراج عقیدت...
اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم و حکومتی اقدامات سے عاشورہ محرم الحرام پر...
اسلام آبا د(این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ اللہ تعالٰی کے فضل و کرم اور حکومتی اقدامات سے عاشورہ...
ایران سے تارکینِ وطن کی ڈیڈلائن سے پہلے واپسی، افغان سرحد پرایمرجنسی نافذ
نیویارک(این این آئی)اقوامِ متحدہ نے کہاہے کہ اتوار کو واپسی کی آخری تاریخ سے چند دنوں پہلے ایران سے دسیوں ہزار افغان سرحد پر...