کراچی(این این آئی)مسلم لیگ(ن)کے مرکزی سینئرنائب صدراور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ حکومت آج تک توشہ خانہ کے تحائف کاجواب نہیں دے سکی، نیب کا نیا قانون بھی آگیا ہے، کسی کو یہ قانون ابھی تک سمجھ نہیں آیا، اب تو جج بھی پریشان ہیں کہ کیا کیا جائے، یہ نیب آرڈیننس بد نیتی پر مبنی ہے،حکمرانوں کو عوامی تکلیف کی پرواہ نہیں، حکومت چوری چھپانے میں کوشاں رہے گی تو مہنگائی کا معاملہ کون دیکھے گا، عوام جان چکے الیکشن چوری ہوں گے تو انہیں ریلیف نہیں ملے گا۔جمعرات کوکراچی کی احتساب عدالت میں پی ایس او میں غیر قانونی بھرتیوں سے متعلق نیب ریفرنس کی سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم اور لیگی رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ یہ نام نہاد احتساب کا عمل ہے۔ اس ہفتے میری تین پیشیاں ہیں، نیب کا نیا قانون نیب چیئرمین کی نوکری میں توسیع کے لئے لایا گیا ہے، تمام چیزوں کو خفیہ رکھنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ نیب آرڈیننس کی کیاعجلت تھی سمجھ سے باہر ہے ۔جو آرڈیننس آیا ہے جج صاحبان خود اس سے پریشان ہیں۔اگر قوانین بدنیتی سے بنائے جائیں گے تو نتائج تو اچھے نہیں ہوں گے۔آج ملک میں جو صورتحال بن رہی ہے وہ بھی سب کے سامنے ہے۔شاہدخاقان عباسی نے کہاکہ حکومت کی ناکامیاں مہنگائی کی صورت میں سامنے آرہی ہیں۔ آج عوام مہنگائی سے مشکلات کا شکار ہے، مہنگائی اور بے روزگاری میں اضافہ ہوگیاہے، پورے ملک میں پی ڈی ایم مہنگائی کیخلاف مظاہرہ کر رہی ہے، آج آزادی صحافت کہاں پہنچ گئی، صحافی دباو میں ہیں،جب نظام سے نکل کر کام کریں گے تو کسی کی بہتری نہیں ہوتی۔انہوں نے کہاکہ حکمرانوں کو کوئی پرواہ نہیں ہے۔الیکشن چوری ہونے کا عوام کی جیب پر اثر پڑ رہا ہے
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...