راولپنڈی (این این آئی) کالعدم تنظیم کے لانگ مارچ کو حوالے سے اسلام آباد اور راولپنڈی میں سیکورٹی انتظامات مزید سخت کر دیئے گئے ۔ تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کے تمام داخلی اور خارجی راستے بدستور جمعرات کو بھی کنٹینرز اور رکاوٹوں سے بند رہے ،امن وامان کی صورتحال کے لیئے پنجاب میں دوماہ تک رینجرز تعیناتی کے احکامات پر عملدرآمد کا آغاز کر دیا گیا ،راولپنڈی میں بھی اہم مقامات وارث خان لیاقت باغ،شمس آباد پر رینجرز دستے تعینات کر دی گئی ،فیض آباد پر ایف سی رینجرز ایلیٹ فورس اور پولیس کی بھاری نفری موجود رہی ،صورتحال معمول پر آنے تک مری روڈ اور ملحقہ علاقوں میں نجی تعلیمی ادارے بند رہے ۔ذرائع ضلعی انتظامیہ کے مطابق راولپنڈی میں سرکاری تعلیمی اداروں کو سردست بند کرنے کے احکامات نہیں،سرکاری تعلیمی ادارے کھلے ہیں،مری روڈ اور ملحقہ علاقوں سے متصل اسکول کالج بند ہیں ، بچوں کو تعلیمی اداروں تک پہنچنے میں مشکلات کے پیش نظر اسکول کالج انتظامیہ کا صوابدیدی فیصلہ ہوگا ،محکمہ تعلیم کی جانب سے تعلیمی ادارے بند رکھنے کا نوٹیفکیشن جاری نہیں ہو ا
مقبول خبریں
سردار ایاز صادق کا حوالدار لالک جان شہید (نشانِ حیدر) کی برسی...
اسلام آباد (این این آئی)سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے حوالدار لالک جان شہید (نشانِ حیدر) کو شاندرا الفاظ میں خراجِ عقیدت پیش...
لالک جان شہید کی قربانی آئندہ نسلوں کے لئے جرات و عزم کی روشن...
اسلام آباد (این این آئی)صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے حوالدار لالک جان شہید (نشانِ حیدر) کو شاندار الفاظ میں خراجِ عقیدت پیش کرتے...
پاکستانی قوم اپنے شہدا کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کر سکتی، وزیرِ اعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے حوالدار لالک جان شہید نشان حیدر کے یوم شہادت پر انہیں خراج عقیدت...
اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم و حکومتی اقدامات سے عاشورہ محرم الحرام پر...
اسلام آبا د(این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ اللہ تعالٰی کے فضل و کرم اور حکومتی اقدامات سے عاشورہ...
ایران سے تارکینِ وطن کی ڈیڈلائن سے پہلے واپسی، افغان سرحد پرایمرجنسی نافذ
نیویارک(این این آئی)اقوامِ متحدہ نے کہاہے کہ اتوار کو واپسی کی آخری تاریخ سے چند دنوں پہلے ایران سے دسیوں ہزار افغان سرحد پر...