ازبک سفیر کی معید یوسف سے ملاقات ،ازبک قومی سلامتی کے مشیر کے دورہ پاکستان کے حوالے سے گفتگو

0
218

اسلام آباد(این این آئی)ازبکستان کے سفیر اویبک عثمانوف نے قومی سلامتی کے مشیر ڈاکٹر معید یوسف سے ملاقات کی جس میں ازبک قومی سلامتی کے مشیر کے دورہ پاکستان کے حوالے سے گفتگو کی گئی ۔ جمعرات کو ہونے والی ملاات میں معید یوسف اور اویبک عثمانوف کا جمہوریہ ازبکستان کے قومی سلامتی کے مشیر وکٹر مخمودوف کے آئندہ دورہ پاکستان کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا ،یہ دورہ دونوں ممالک کے لیے تاریخی اہمیت کا حامل ہوگا،یہ دورہ دونوں ممالک کے علاقائی روابط کی راہ ہموار کرنے میں اہم کردار اداکرے گا۔