اسلام آباد (این این آئی)سربراہ پاک فضائیہ ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان نے کہاہے کہ پاکستان کو دشمن کی جانب سے ففتھ جنریشن اور ہائبرڈ وار فئیر کے تناظرمیں گھمبیر مسائل درپیش ہیں ، ہرشعبے بالخصوص ملکی دفاع میں خود انحصاری کے حصول کو یقینی بنا نے کے لئے ہمیں ٹیکنالو جی اورمقامی طور پر تیار کردہ منصوبوں کو فروغ دینا چاہئے۔سربراہ پاک فضائیہ ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان نے نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں طلبہ اور اساتذہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاک فضائیہ ملکی دفا ع کو نا قابلِ تسخیر بنانے کے لئے کوشاں ہے۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان کو دشمن کی جانب سے ففتھ جنریشن اور ہائبرڈ وار فئیر کے تناظرمیں گھمبیر مسائل درپیش ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ ہرشعبے بالخصوص ملکی دفاع میں خود انحصاری کے حصول کو یقینی بنا نے کے لئے ہمیں ٹیکنالو جی اورمقامی طور پر تیار کردہ منصوبوں کو فروغ دینا چاہئے ۔ انہوںنے کہاکہ طلبہ اپنے اہداف پر پوری توجہ مرکوز رکھیں اور پاکستان کو ترقی کی شاہراہ پر گامزن کرنے میں اپنا کردار ادا کریں۔ انہوںنے کہاکہ سائنس اور ٹیکنالوجی کے میدان میں نسٹ کی خدمات قابل تحسین ہیں
مقبول خبریں
“سانحہ سوات” انجینئر امیر مقام کی رضاکار محمد ہلال سے ملاقات ،خراج تحسین ،پھولوں...
سوات (این این آئی)وفاقی وزیر و پاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے حالیہ "سانحہ سوات" کے دوران اپنی بہادری اور انسانی...
5 جولائی پاکستان کی سیاسی تاریخ کا المناک باب ہے،فیصل کریم کنڈی
پشاور (این این آئی)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے 5 جولائی 1977 کے سیاہ دن کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے...
افواج پاکستان کا بھی شہید کرنل شیر خان کو خراج عقیدت
راولپنڈی (این این آئی)مسلح افواج نے کارگل جنگ کے ہیروکیپٹن کرنل شیر خان شہید نشانِ حیدر کو ان کے 26ویں یومِ شہادت پر شاندار...
کرنل شیر خان کی بہادری یاد رکھی جائے گی، وزیراعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کیپٹن کرنل شیرخان شہید نے وطن سے وفاداری، فرض شناسی اور وطن کے...
صدر مملکت کا کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے...