لاہور(این این آئی) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے مرکزی رہنما خواجہ سعدرفیق نے کہا ہے کہ اپوزیشن سے زیادہ حکومت کوخود نکلنے کی جلدی ہے اوراسی طرف پیشرفت کی جارہی ہے ،وزیر اعظم اوروزراء کے بیانات آپس میں مطابقت نہیںرکھتے بلکہ بیانات کے ذریعے ایک دوسرے کی تردید کی جارہی ہوتی ہے،حکومت کے جس طرح کے چلن ہیںلگتا نہیں یہ اپنی مدت پوری کرے گی ۔ خواجہ سلمان رفیق کے ہمراہ احتساب عدالت میںپیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق نے کہاکہ جہاں تک حکومت کو نکالنے کاتعلق ہے تو جتنی جلدی اپوزیشن ہے کو ہے اس سے کہیں زیادہ جلدی حکومت کو خود ہے اورحکومت اسی طرف پیشرفت کر رہی ہے ۔ انہوںنے کہا کہ وزیر داخلہ دن میں چھ بیانات دیتے ہیں لیکن ایک بھی بیان دوسرے سے نہیںملتا،ہم نے تاریخ میںکبھی ایسی حکومت نہیں دیکھی ۔انہوںنے کہا کہ وزیر اعظم اور وزراء کے بیانات آپس میں نہیں ملتے اور ایک دوسرے کی تردید کر رہے ہوتے ہیں۔ انہوں نے انتخابات زیاد ہ دورنہیں ہیں کیونکہ حکومت کے جس طرح کے چلن ہیں لگتا نہیں یہ اپنی مدت پوری کر ے گی ۔ انہوںنے کہاکہ انہوں نے تو ہمارے خلاف سازش کی ، ہم نے تو حکومت کوگرانے کی کوشش بھی نہیںکی لیکن یہ خود گرنا چارہے ہیں تو کون انہیں روک سکتاہے۔خواجہ سلمان رفیق نے ڈینگی کی خراب صورتحال کا ذمہ دار وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار اور وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کو قرار دیا۔
مقبول خبریں
اسد قیصر کی ضمانت منسوخی کی اپیل واپس لینے پر خارج
اسلام آباد(این این آئی)سپریم کورٹ نے اسد قیصر کی ضمانت منسوخی کی اپیل واپس لینے کی بنیاد پر خارج کر دی۔عدالتِ عظمیٰ میں رہنما...
سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں مزید 2 ججز شامل کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں مزید 2 ججز شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں چیف...
کراچی حیدرآباد موٹر وے نئے راستے پر بنائی جائے گی، احسن اقبال
کراچی (این این آئی)وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ حیدرآباد سکھر ہائی وے پر کام رواں سال شروع ہوگا، تین سال میں...
جنگلات اراضی کیس،سپریم کورٹ نے تمام صوبوں ، وفاقی حکومت سے تفصیلی رپورٹ طلب...
اسلام آباد(این این آئی)سپریم کورٹ نے جنگلات اراضی کیس میں تمام صوبوں اور وفاقی حکومت سے تفصیلی رپورٹس طلب کرلیں۔پیرکوسپریم کورٹ میں جنگلات اراضی...
جنہوں نے 9 مئی واقعات کیے وہ قیمت ادا کر رہے ، حکومت کمپرومائز...
لندن(این این آئی)نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحق ڈار نے کہاہے کہ جن لوگوں نے 9 مئی کے واقعات کیے وہ اس کی قیمت...