ریاض (این این آئی)سعودی حکومت نے الریاض میں متعین لبنانی سفیر کو آئندہ 48 گھنٹوں کے اندر ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق اس کے علاوہ لبنان میں متعین خادم الحرمین الشریفین کے سفیر کو مشاورت کے لیے واپس بلا لیا ہے اور سعودی عرب نے لبنان سے آنے والی تمام درآمدات بھی روک دی ہیں۔بیان میں کہا گیا کہ مملکت اور اپنے عوام کی حفاظت کے لیے تمام ضروری اقدامات اٹھانے کی اہمیت کے پیش نظر مملکت میں لبنان کی تمام درآمدات کو روکنے کا فیصلہ کیا گیا۔یہ فیصلے لبنانی وزیر اطلاعات کی طرف سے مملکت کے خلاف جارحانہ بیانات کے بعد کیے گئے۔ سعودی عرب نے لبنانی وزیر خارجہ کے بیانات کی شدید مذمت کرتے ہوئے ان کے تمام دعوے بے بنیاد قرار دے کر مسترد کر دئیے۔ سعودی عرب کا کہنا تھا کہ لبنانی حکومتی عہدیداروں کی طرف سے مملکت پر عاید کردہ تمام الزامات بے بنیاد اور من گھڑت ہیں۔لبنان اور سعودی عرب کے درمیان تازہ کشیدگی ایک ایسے وقت میں آئی ہے جب سعودی عرب نے متعدد بار لبنانی حکومت سے مملکت میں منشیات کی اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے موثر اقدامات کا مطالبہ کیا ۔سعودی عرب کا کہنا تھا کہ لبنان کی تمام کراسنگ پر ایران نواز شیعہ ملیشیا حزب اللہ کا کنٹرول ہے اور وہ ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت مملکت میں منشیات کی اسمگلنگ میں ملوث ہے۔ لبنانی حکومت مملکت میں منشیات کی روک تھام کے لیے کوئی موثر اقدامات نہیں کر سکی۔
مقبول خبریں
“سانحہ سوات” انجینئر امیر مقام کی رضاکار محمد ہلال سے ملاقات ،خراج تحسین ،پھولوں...
سوات (این این آئی)وفاقی وزیر و پاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے حالیہ "سانحہ سوات" کے دوران اپنی بہادری اور انسانی...
5 جولائی پاکستان کی سیاسی تاریخ کا المناک باب ہے،فیصل کریم کنڈی
پشاور (این این آئی)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے 5 جولائی 1977 کے سیاہ دن کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے...
افواج پاکستان کا بھی شہید کرنل شیر خان کو خراج عقیدت
راولپنڈی (این این آئی)مسلح افواج نے کارگل جنگ کے ہیروکیپٹن کرنل شیر خان شہید نشانِ حیدر کو ان کے 26ویں یومِ شہادت پر شاندار...
کرنل شیر خان کی بہادری یاد رکھی جائے گی، وزیراعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کیپٹن کرنل شیرخان شہید نے وطن سے وفاداری، فرض شناسی اور وطن کے...
صدر مملکت کا کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے...