لاہور( این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے ہمیں تو عدالتوں سے سر خرو کیا ہے لیکن اب حکمرانوں کی باری آنے والی ہے،شہبازشریف اور حمزہ شہباز پر جھوٹے کیسز بنائے گئے ،ایف آئی اے ایک ایک سال سے انویسٹی گیشن مکمل نہیں کر سکی،لاہور کی عدالت شہباز گل کو ڈھونڈ رہی ہے جبکہ شہزاد اکبر بھی غائب ہو گئے ہیں۔شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی بینکنگ جرائم کورٹ میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حکمرانوں کے جھوٹ کی حقیقت عوام کے سامنے بے نقاب ہو چکی ہے،یہ آج تک ایک الزام ثابت نہیں کر سکے ۔ ایک باجی بد زبان ہوا کرتی تھیں لیکن آج ان کا کوئی نام و نشان نہیں ہے ، یہی حال فیاض الحسن چوہان کا بھی ہے ، ڈاکٹر شہباز گل صاحب کو عدالت ڈھونڈ رہی ہے ، ان کے تو وکیل بھی پیش نہیں ہوتے ۔ شہباز گل کو صاحب کہنا لفظ صاحب کی بھی توہین ہے ۔ انہوں نے صرف نواز شریف اور شہباز شریف کے بغض میں ترک کمپنی پر الزام لگایا گیا ، یہ کہا گیا کہ ترک کمپنی البیراک نے رشوت دے کر ٹھیکہ حاصل کیا اور اس میں سلیمان شہباز کا جھوٹا نام لیا گیا ۔ ترکی اور اس کی عوام نے ہر کڑے وقت میں پاکستان کا اور اسی طرح پاکستان اور اس کی عوام نے کڑے وقت میں ترکی کا ساتھ دیا ہے ، ترکی ہمارا برادر ملک ہے لیکن حکمران نواز شریف اور شہباز شریف کے بغض میں یہ بھی بھول جاتے ہیں کہ ہمارے کس ملک سے کیا تعلقات ہیں ۔ عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ شہبازگل نے پاک ترک کمپنی پر جھوٹا بیان دیا تھا اور اب ہتک عزت کا دعوی دائر ہوا تو شہباز گل نظر نہیں آ رہے۔
مقبول خبریں
“سانحہ سوات” انجینئر امیر مقام کی رضاکار محمد ہلال سے ملاقات ،خراج تحسین ،پھولوں...
سوات (این این آئی)وفاقی وزیر و پاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے حالیہ "سانحہ سوات" کے دوران اپنی بہادری اور انسانی...
5 جولائی پاکستان کی سیاسی تاریخ کا المناک باب ہے،فیصل کریم کنڈی
پشاور (این این آئی)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے 5 جولائی 1977 کے سیاہ دن کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے...
افواج پاکستان کا بھی شہید کرنل شیر خان کو خراج عقیدت
راولپنڈی (این این آئی)مسلح افواج نے کارگل جنگ کے ہیروکیپٹن کرنل شیر خان شہید نشانِ حیدر کو ان کے 26ویں یومِ شہادت پر شاندار...
کرنل شیر خان کی بہادری یاد رکھی جائے گی، وزیراعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کیپٹن کرنل شیرخان شہید نے وطن سے وفاداری، فرض شناسی اور وطن کے...
صدر مملکت کا کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے...