راولپنڈی ،کالعدم تنظیم کے لانگ مارچ کو روکنے کیلئے سیکورٹی انتظامات کے باعث شہری رل گئے

0
247

راولپنڈی (این این آئی)کالعدم تنظیم کے لانگ مارچ کو روکنے کیلئے سیکورٹی انتظامات کے باعث شہری رل گئے ۔ تفصیلات کے مطابق راولپنڈی اسلام آباد کے شہری نوے روز بھی غیر یقینی صورتحال سے دوچار رہے ،پبلک ٹرانسپورٹ سمیت ٹرینوں کی معطلی اور متبادل روٹس نے مسائل میں مزید اضافہ کردیا ،شادی اور ولیمہ کی متعدد تقریبات ملتوی،شادی ہالوں کی بکنگ بھی منسوخ کر دی گئی ،کیٹرنگ کے کاروبار سے وابستہ افراد بھی آڈر واپس ہونے پر پریشان ہیں ،راولپنڈی سے لاہور اور فیصل آباد کے راستے کراچی جانے اور آنے والوں نے بھی ریلوے ریزوریشن منسوخ کروا دی ، مری روڈ اور شہر کے اندرونی علاقے چوتھے روز بھی مسلسل سیل ہونے سے گندگی اور کوڑے کے ڈھیر اٹھائے نہ جا سکے ،شہر میں جابجا گندگی اور کوڑے کے ڈھیر، ڈمپنگ پوائنٹ پر بھی جمع شدہ کچرا تعفن چھوڑنے لگا، مری روڈ سے متصل چائنہ مارکیٹ موتی بازار جیولری مارکیٹ تعلیمی ادارے اور بازار بھی بند رہے ، راستے سیل ہونے سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کر نا پڑا ، رینجرز ، پولیس اورمیٹرو بس ٹریک پر موجودرہے ،شہر سیل ہونے سے اشیاء خوردونوش کی سپلائی بھی بندرہی ، سبزی اور فروٹ منڈی سمیت گندم منڈی سے زرعی اجناس کی سپلائی نہ ہونے سے خوراک کی قلت کا خدشہ ہے ۔