اسلام آباد (این این آئی)نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ اپوزیشن جماعتیں ریلیف نہیں انصاف مانگ رہی ہیں،نیب ترمیمی آرڈیننس حکومت کی بد نیتی کا نیا ثبوت ہے۔ اپنے بیان میں شیری رحمان نے کہاکہ اپوزیشن جماعتیں ریلیف نہیں انصاف مانگ رہی ہیں، آصف علی زرداری نے کبھی آمروں سے رلیف نہیں مانگا، تباہی سرکار کس غلط فہمی کا شکار ہے؟ ۔ انہوںنے کہاکہ گزشتہ نیب آرڈیننس حکومت کو رلیف دینے کیلئے تھا، یہ ترمیمی آرڈیننس اپوزیشن کو ٹارگٹ کرنے کے لئے ہے۔ا نہوںنے کہاکہ اس حکومت کے کرپشن اور فراڈ کیسز پر نیب کیوں خاموش ہے؟ بی آر ٹی، چینی اسکینڈل، بلین ٹری اسکینڈل، ایل این جی اور دیگر کیسز میں نیب نے کسے گرفتار کیا ہے؟ کابینہ اور وزیراعظم کے دوست احباب کو نیب سے استثنیٰء حاصل ہے،حکومت سکیورٹی اداروں کے ساتھ نہیں، نیب کے ساتھ ایک پیج پر رہے